2024 Latest News Press Releases

پنجاب کے صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس اور بیس فیصد اضافے کی تجاویز

پنشنروں کی پنشن میں بھی پندرہ فیصد اضافہ کی تجویز کی گئی ہے سرکاری ملازمین اور پنشنروں نے ان تجاویز کو مسترد کر دیا ہےاور ان کی نمائندہ تنظیمیں احتجاج کے لیے لائحہ عمل ترتیب دے رہی ہیں

لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔اج پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں سال دو ہزار چوبیس ۔۔پچیس کا بجٹ پیش کر دیا گیا جہاں تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن کا تعلق ہے کیونکہ وفاق اور صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے یہاں کے سیکرٹری فنانس نے وفاقی بجٹ کی کاپی لیکر من وعن وہی اعداد و شمار یہاں نقل کر دیے جو اگرچہ وہاں تو تھوڑا ردوبدل آخر تک ہوتا رہا مگر بجٹ کاپیاں تو پہلے پرنٹ ہو چکی ہوتی ہیں اس لیے یہ پرنٹ کاپی کے اعداد وشمار جو پنجاب بجٹ میں درج کر دئیے گئے ان کے مطابق گریڈ ایک سے سولہ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اور گریڈ انیس سے گریڈ بائیس تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیس فیصد ا ضافے کی تجاویز دی گئیں ہیں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے اس دفعہ جو صورت حال ہے اس میں امکان موجود ہے حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سٹینڈ لیے بیٹھی ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ کم ہے اسے بڑھایا جائے ویسے تو وہ پچاس فیصد کہہ رہے ہیں مگر پانچ دس فیصد اضافہ خارج از امکان بھی نہیں سرکاری ملازمین کی تنظیمیں بھی مطمئن نظر نہیں آ رہیں انہوں نے ان بجٹ تجاویز کو مسترد کر دیا ہے اور ہڑتالوں ۔جلسے جلوسوں کے پروگرام ترتیب دے رہی ہیں

Related posts

ستمبر 3 تک ۔۔۔ ترقیوں کی تازہ ترین صورت حال

Ittehad

پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلر تعینات 

Ittehad

گریڈ انیس سے بیس اور گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی کیلیے دو سو ساٹھ کیسز طلب

Ittehad

Leave a Comment