نتائج کے مطابق انجینیر پروفیسر ڈاکٹر ایم اظہر نعیم صدر جبکہ ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے
جیتنے والے گروپ کو پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین ممبر سنڈیکیٹ سابق صدر آسا اور پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید سابق صدر آسا اور ممبر سنڈیکیٹ کی سرپرستی حاصل تھی
لاہور۔۔ پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات آج مکمل ہوگئے نتائج کے مطابق انجینر ڈاکٹر محمد اظہر نعیم جن کا تعلق الیکٹریکل انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ سے ہے چار سو ترپن ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ان کے مد مقابل ڈاکٹر خالد محمود صرف تین سو اناسی ووٹ لے سکے نائب صدر سائنس کی نشست پر پروفیسر ڈاکٹر فرخ رؤف شکوری چار سو اسی ووٹ لیکر کامیاب ہو گئیں جبکہ ان کے مدمقابل ڈاکٹر عبد الرحمان خان نیازی تین سو بیالیس ووٹ لے پائے نائب صدر آرٹس کی نشست پر پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال چار سو چھہتر ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ان کے مد مقابل امجد عباس مگسی پانچ سو پانچ ووٹ لیکر جیت گئے انہوں نے اپنے گروپ میں سب سے زیادہ ووٹ لیے ان کے مدمقابل ڈاکٹر عبد المجید رانا تین سو اکیس ووٹ لے پائے جو سب سے کم ووٹ ہیں جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر ڈاکٹر ملیحہ عروس نے چار سو انہتر ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں ان کے مدمقابل مسٹر مدثر احمد کو تین سو ساٹھ ووٹ ملے خزانچی کی نشست پر ڈاکٹر عامر مسعود نے چار سو انہتر ووٹ حاصل کیے دوسرے پینل کے مسٹر منور اقبال ان کے مخالف امیدوار نے تین سو اکسٹھ ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے قائد اعظم کیمپس کے ایگزیکٹو ممبرز ڈاکٹر عاشی ذیشان ۔ڈاکٹر محمد فاروق صابر ۔محمد وقار ۔ڈاکٹر شہباز احمد ۔ڈاکٹر شازیہ قیوم اور ڈاکٹر ذیشان مظاہر جبکہ علامہ اقبال کیمپس سے اسرار حسین چشتی اور سعدیہ شہزاد ایگزیکٹو ممبرز کامیاب ہوئے