2022 Latest News University / Board News

  پنجاب یونیورسٹی اساتذہ  آج سپشل الاونس اکیس کے لیے وائس چانسلر کا گھیراؤ کریں گے

کل یونیورسٹی کے تمام نیو و اولڈ ۔گوجرانوالہ اور جہلم کیمپسز میں سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منایا ۔  اصولی طور پر طے پا جانے کے باوجود وائس چانسلر قانونی روڑے اٹکا رہے ہیں 

وفاقی ملازمین کو ڈسپرٹی ریڈکشن الاونس اور صوبائی ملازمین کو سپشل الاونس مل جانے کے باوجود جب یونیورسٹی ملازمین اور یونیورسٹی اساتذہ گریڈ ایک تا انیس اس سے محروم رکھے گئے تو ایک تا انیس گریڈ کے ملازمین و اساتذہ نے آسا و فپواسا کے پلیٹ فارمز سے اس کے لیے صدائے احتجاج بلند کی کئی مراحل کے احتجاج کے بعد حکومت پنجاب نے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنی سنڈیکیٹ کی منظوری سے یہ الاونس جاری کر دیں مگر عملی طور پر جب یہ سب کچھ ہو گیا تو نئی قانونی موہنہ شگاف یوں شروع ہو گیں کہ اس میں چانسلر کی منظوری بھی ہونی چاہیے اور پھر یہ کہ جون دو ہزار اکیس سے سمیت واجباتِ نہیں دیا جا سکتا  قصہ مختصر کہ یہ آج تک معرض التوا میں ہے اسی دوران وفاقی حکومت نے ایک اور ڈسپرٹی ریڈکشن الاونس پندرہ فیصد دو ہزار بائیس دے دیا اب امکان ہے کہ صوبائی حکومت کے ملازمین کے سپشل الاونس کے نوٹیفیکیشن کے اجراء کے ساتھ ہی اس کا مطالبہ شروع ہو گا نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے آج دیکھیں آج کا احتجاج کیا رنگ لاتا ہے 

Related posts

پے و سروس پروٹیکشن کے حصول کیلیے سکول وکالج اساتذہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاجی شیڈول

Ittehad

گریڈ انیس میں بطور ایسوسی ایٹ ترقی پانے والے تریسٹھ اسسٹنٹ پروفیسر کی تعیناتی

Ittehad

گریڈ بیس کی آپ ڈیٹڈ مردانہ و زنانہ سنیارٹی لسٹیں جاری

Ittehad

Leave a Comment