2021 Latest News University / Board News

پنجاب یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کی فیکلٹی سیٹوں کے انتخابات

کونسل آف پروفیشنلزاور ٹیچرز فرنٹ کے مشترکہ امیدواران کی جیت کا امکان

پنجاب یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے یونیورسٹی اساتذہ کے مخصوص نشستوں کے انتخاب ہو رہے ہیں یہ چار نشتیں ہیں ایک پروفیسرز ۔ایک ایسوسی ایٹ پروفیسرز ۔ایک اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایک لیکچررز کے لیے مخصوص ہے دو مضبوط تنظیموں پنجاب یونیورسٹی کونسل آف پروفیشنلز اور ٹیچرز فرنٹ ڈاکٹر محمد ناصر اور ڈاکٹر محبوب حسین کی سربراہی میں مشترکہ امیدواران میدان میں لائی ہیں ذرائع کے مطابق ان کی کامیابی کے قوی امکانات ہیں گزشتہ روز انہوں نے اپنے امیدواران کا اعلان کیا

*پنجاب یونیورسٹی کونسل آف پروفیشنلز اور ٹیچرز فرنٹ کا مشترکہ اجلاس، پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین اور پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد کی زیر  صدارت ،  آج 29 مئی 2021 بروز ہفتہ منعقد ھوا*۔ اجلاس میں سینڈیکیٹ الیکشن کی حکمت عملی طے کی گئی اور دونوں گروپس کی جانب سے سینڈیکیٹ کے متفقہ امیدواران کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔  متفقہ امیدواران میں *پروفیسر* کی نشست پر *پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد*، *ادارہ الیکٹریکل،  الیکٹرونکس و کمپیوٹر انجینئرنگ*، *ایسوسی ایٹ پروفیسر* کی نشست پر *سردار ڈاکٹراصغر اقبال، شعبہ کشمیریات*، *اسسٹنٹ پروفیسر* کی نشت پر *ڈاکٹر محمد اسلام، ادارہ تعلیم و تحقیق* اور *لیکچرار*  کی نشست پر *سائرہ رمضان، شعبہ آرکیالوجی* کو نامزد کیا گیا۔ گروپ ممبران نے تمام نامزد اساتذہ کی کامیابی کے لئے دعا کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Related posts

پنجاب کے سرکاری دفاتر میں عیدالاضحی کے بعد اوقات تبدیل

Ittehad

پرنسپل گورنمنٹ کالج چکوال رجسٹرار چکوال یونیورسٹی تعینات

Ittehad

قبائلی اضلاع،73 فی صد بچے پانچویں جماعت سے پہلے ہی سکول چھوڑ جاتے ہیں

Ittehad

Leave a Comment