ذرائع کے مطابق پی ایس بی ون کی میٹنگ بارہ ستمبر روز ہفتہ منعقد ہو گی جس میں سنیارٹی نمبر ایک تا ایک سو پچیس تک کی خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر کے کیسز زیر بحث لایے جائیں گے یاد رہے کہ پی ایس بی ون کی میٹنگ زیر صدارت صوبائی چیف سیکرٹری منعقد ہوتی ہے جو ان کی مصروفیات کی بنا بھی منعقد نہیں ہو پاتی مذکورہ بالا میٹنگ فروری دو ہزار بیس کو ہونا تھی جو باوجوہ نہ ہو سکی اور پھر کرونا کی کیفیت کی بنا پر نہ ہو سکی اب یہ گزشتہ تاریخ اکیس اپریل دو ہزار بیس سے شمار کی جاے گئ یوں ریٹائر ہو جانے والی خواتین کے کیسز بھی اس میں شامل ہو جائیں گے