محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ پروفیسرز کی خالی ایک سو پینتالیس آسامیوں پر پرموشنز کے لیے جلد پرموشن لنکڈ ٹرینگ شروع کروانے کےلیے ابتدائی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے لاہور ڈائریکٹوریٹ نے لاہور میں واقع تمام کالجوں کے پرنسپل حضرات سے ناموجود اساتذہ کے مکمل کوائف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے
محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ایک فیصلے کے مطابق ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے ڈائریکٹر صاحبان کو سنیارٹی نمبر نو سو چھیاسٹھ سے گیارہ سو دس تک اسسٹنٹ پروفیسر میل کے کوائف اکٹھے کرنے کی بابت ہدایات جاری کی ہیں ان ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر لاہور ڈویژن نے ڈویژن کے تمام مردانہ کالجوں کے پرنسپل صاحبان کو ایک میل لکھی ہے جس میں موجود پروفیزرز جو اس پرموشن رینج میں ہیں ان کے کوائف اکٹھے کرنے اور باقی ایسے جو ریٹائر ہو چکے ،نوکری کو خیر باد کہہ چکے یا کسی دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں ڈیپورٹیشن پر چلے گئے کے بارے میں مصدقہ اطلاعات بمعہ دستاویزات اکٹھی کر کے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے