2021 College News Latest News

ری فیکیشن میں کٹوتیوں کا قانونی جواز فراہم کریں ۔عدالت کاحکم

آج سرگودھا ڈویژن کے 42 کالج اساتذہ کی  پنجاب سروس ٹریبونل میں پے اینڈ سروس پروٹیکشن کیس کی سماعت ھوئی جس میں ان اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتیوں  کو روکنے کے سٹے آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے پر سرکاری وکیل اور سرگودھا اکاؤنٹ آفس کے نمائندہ سے پوچھا  گیا ک آپ ان کی کٹوتی کیوں کر رھے ھیں۔ جس پر انھوں  نے جواب دیا کہ ھم کٹوتی نہیں کررہے بلکہ refixation کی گی ھے۔ جس پر  پنجاب سروس ٹریبونل کے چیرمین نے پوچھا کس پالیسی/نوٹیفکیشن کے تحت  آپ ایسا کر رھے ھیں۔ جس پر سرکاری وکیل اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس تسلی بخشش جواب نہ دے سکے۔ جس پر ان کو حکم دیا گیا کہ آیندہ پیشی پر اس کا تحریری بیان جمع کروائیں اور ساتھ  متعلقہ پالیسی/نوٹیفکیشن کی کاپی لگائیں۔ آیندہ پیشی 9 نومبر کو ھو گی۔ یاد رھے کہ سرگودھا ڈویژن سے ان تمام اساتذہ نے پے پروٹیکشن اور تاریخ تقرری سے مستقلی کے لے پنجاب ھایٔر ایجوکیشن کے خلاف کیس کر رکھاھے۔ جس میں عدالت سے استدعا کی گی ھے کالج اساتذہ کو مستقل کرتے وقت پے پروٹیکشن دی گی تھی جو بعد میں 2013  میں ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے واپس لی گی۔ اس سے قبل پنجاب سروس ٹریبونل اپنے متعدد فیصلوں میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے لوگوں کو پے پروٹیکشن اور تاریخ تقرری سے مستقلی کا حکم دے چکاھے۔ جس میں سکول ایجوکیشن کا فیصلہ قابل ذکر ھے۔ اور پنجاب سروس ٹریبونل کے سکول اساتذہ کے حق میں فیصلہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی برقرار رکھا ھے۔ ڈاکٹر شیر محمد گوندل جو اس کیس کی پیروی کر رھے ھیں کا کہنا تھا انشاء اللہ جلد ھی کالج اساتذہ کوبھی پے اینڈ سروس پروٹیکشن کا حق عدالت سے ضرور ملے گا کیونکہ ان کا کیس قانونی نقاط کے لحاظ سے کافی مضبوط ھے۔ اس کیس میں کالج اساتذہ کی طرف سے وکیل رضوانہ مفتی پیش ھویں۔

Related posts

پرنسپل گورنمنٹ کالج مظفر گڑھ و سابق چیرمین تعلیمی بورڈ بہاولپور رانا مسعود احتر آج ریٹائر ہو گئے

Ittehad

پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران سکولز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے

Ittehad

پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز عید تک بند رہیں گے

Ittehad

Leave a Comment