2023 Latest News Press Releases

تمام مطالبات کی منظوری تک ورک پلیس پر ہڑتال اور سیکریٹریٹ پر دھرنا ۔۔اتحاد اساتذہ 

ہم گیارہ والوں سے بھی ملتمس ہیں کہ الگ شناخت رکھتے ہوئے بھی کسی بھی شکل میں یکجہتی پیدا کرلیں مطالبات کی منظوری میں آسانی پیدا ہو جایے گی آپ اعلان کریں نوٹیفکیشن جاری ہو جایے گا

لاہور(نمائندہ خصوصی) یہ خبر آپ کو  دی جا چکی ہےکہ اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اساتذہ کے حقوق کے لیے ہر تحریک کا ساتھ دیں گے یہ اتفاق ہےکہ اس وقت اپیکا کے دو گروپ اس ایجنڈے پر جد وجہد کر رہے ہیں اور کسی طور بھی اکٹھے ہونے پر تیار نہیں دونوں سے رابطے کر کے انہیں اس نکتہ کو سمجھانے کی کوشش کی مگر کسی نے ہماری بات نہیں سنی انا پرستی اور جوہدرہٹ غالب رہی لہذا اتحاد اساتذہ پاکستان کی سمچھ میں یہی آیا کہ دونوں کو سپورٹ کریں  ہم نے اب بھی یہ تجویز دی ہے کہ گیارہ والے بھی اپنی شناخت رکھتے ہوئے اکھٹے تحریک چلانے کا اعلان کر دیں اور حکومت کو کوئی موقع نہ ملے اور سوائے مطالبات ماننے اور نوٹیفکیشن کے سوا کوئی چارہ نہ رہے بہرحال ہم دس کو تحریک چلانے والوں کو سپورٹ کر کے دھرنے اور احتجاج میں شمولیت کر رہے ہیں لیکن ہم کسی الائنس کا باقاعدہ حصہ نہیں ہیں ہم نے تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا وعدہ لیا ہے اور آخر تک ساتھ رہیں گے مگر  کسی ایک کے مان لیے جانے پر احتجاج کے خاتمے کا اعلان نہیں کرنے دیں گے

Related posts

پشاور ۔ فیملی پینشن 75فیصد سے بڑھا کر 100فیصد کر دی گئی

Ittehad

جنرل ایجوکیشن کے پانچ اور کامرس کے تین کالجوں میں مستقل پرنسپل تعینات

Ittehad

کنٹریکٹ اور ایڈہاک سکول اساتذہ کو تاریخ تقرری سے پے پروٹیکشن کا نوٹیفیکیشن 

Ittehad

Leave a Comment