سوموار چھ جنوری 2025 سے تمام سرکاری ملازمین کالی پٹیاں باندھ کر دفاتر میں کام کریں گے 15 جنوری کو ملازمین اکھٹے ہو کر اپنے اپنے ضلعی مقا مات پر احتجاج کریں گے 22 جنوری 2025 کو صوبے بھر کے سرکاری ملازمین اپنے صوبائی دارالحکومت میں جمع ہو کر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے
ملازمین کا مطالبہ ہے کہ وفاق میں جاری ہونے والے پنشن ریڈکشن نوٹیفکیشن ۔پنجاب میں جاری ہونے والے یکم دسمبر 2024 کے ہونے والے ملازم کش دو نوٹیفکیشنز اور یکم جون 2023 کو لیو انکیشمنٹ کم کرنے والے نوٹیفکیشن کو واپس لیا جائے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کیا جائے ہاؤس رینٹ الاؤنس ختم کرکے وفاق کی طرز پر تمام صوبوں میں ہاؤس ہائرنگ کی رقم دی جائے اور دیگر مطالبات شامل ہیں
چار جنوری کو آگیگا پاکستان کایہ اجلاس زیر صدارت رحمان علی باجوہ چیف کوآرڈینیٹر آگیگا پاکستان منعقد ہوا ، اجلاس میں ہر صوبے اور وفاق سے پانچ پانچ نمائندوں نے شرکت کی۔ پنجاب کی نمائندگی خالد جاوید سنگھیڑہ ، پروفیسر فائزہ رعنا ،بشیر وڑائچ ،راجہ طاہر اور رانا لیاقت علی نے کی
اسلام آباد (نامہ نگار) ہفتہ چار جنوری 2025 کو آگیگا پاکستان کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت رحمان علی باجوہ چیف کوآرڈینیٹر آگیگا پاکستان منعقد ہوا جس میں آگیگا کے مرکزی و صوبائی عہدے دار شریک ہوئے وفاق و صو بوں سے پانچ پانچ آگیگا اور صوبائی تنظیموں کے عہدے داران کو مدعو کیا گیا تھا اجلاس کے شرکا نے وفاق و پنجاب کی صوبائی حکومت کے ملازم کس اقدامات پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا ان تمام نوٹیفکیشنز کو فی الفور واپس لیا جائے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لیو انکیشمنٹ کے نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا وعدہغ کیا تھا اسے تاحال پورا نہیں کیا گیا اور ایک ظلم اور کیا کہ دو دسمبر کو پنشن و گریجویٹس کم کرنے اور فیملی پنشن میں کٹ لگانے کے دو نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے وفاقی حکومت نے بھی یکم جنوری 2025 کو نئے سال کے آغاز پر ملازم دشمنی کی انتہا کر دی ریٹائرمنٹ پر حاصل مراعات میں بڑی کٹوتیاں کر دیں سلسلہ کم ہونے کی بجائے پھیلتا جا رہا ہے اجلاس میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ اگر روکا نہ گیا تو یہ سارے ملک کے سرکاری ملازمین کو لپیٹ میں لے لے گا اتفاق رائے سے ایک احتجاجی پروگرام ترتیب دیا گیا جس پر پاکستان بھر کے سرکاری ملازمین عمل کریں گے چھ جنوری کو پاکستان کا ہر سرکاری ملازم کالی پٹی باندھ کر کام کرئے گا دوسرے مرحلے میں پندرہ جنوری کو آگیگا کی تمام تنظیمیں دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر ضلعی صدر مقامات پر احتجاج کریں گے صوبے بھر کے تمام سرکاری ملازمین صوبائی دارالحکومت پر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور پھر دس فروری2025 کے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مرکزی احتجاج کیا جائے گا ملازمین کا مطالبہ ہے کہ وفاق اور پنجاب میں جاری ہونے تمام منفی نوٹیفکیشنز واپس لیے جائیں ملازمین کو دی جانے والی مراعات میں امتیاز ختم کر کے یکسانیت پیدا کی جائے کنوینس الاؤنس میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ہاؤس رینٹ الاؤنس ختم کر کے ہاؤس ہائرنگ ا لاونس دیا جائے