2021 Akhbaar Latest News

پنجاب بھر کی سرکاری جامعات کے ملازمین نے احتجاج کی ابتداء کر دی

*فپواسا پنجاب* کی احتجاجی کال پر  آج مورخہ 4 اگست 2021 ء کو پنجاب بھر کی بڑی جامعات میں  *ڈسپیرٹی/ سپیشل الاونس* کے لیے،  *احتجاجی ریلییوں اور مظاہروں* کا انعقاد کیا گیا۔ 
 لاہور کی تمام بڑی جامعات مشمولہ *پنجاب یونیورسٹی ، جی سی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز* کے علاوہ *بہاالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان، یونیورسٹی آف اوکاڑہ، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد* میں اساتذہ اور نان ٹیچنگ  سٹاف نے بھرپور انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ہزاروں  مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں *بینرز اور پلے کارڈ* اٹھا رکھے تھے اور اعلی تعلیم سے متعلق حکومتی ترجیحات پر سراپا احتجاج تھے۔ 
مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے *اساتذہ نمائندگان* نے پنجاب  حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر  *10 اگست 2021 ء* تک *یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین* کے سپیشل الاونس سے متعلق  مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو *معطل یا ترمیمی صورت* میں جاری نہ کیا گیا تو  اِس *احتجاج کا دائرہ* یونیورسٹیز کی حدود سے نکل کر *باہر تک پھیل جائے گا* اور اس کی ساری ذمہ داری حکومتِ وقت  پر عائد ہوگی۔

Related posts

صرف تعلیمی بورڈوں کے ریٹائرڈ دوبارہ رکھے گئے ملازمین کو بورڈوں سے فارغ کیا جائے ۔۔ہائر ایجوکیشن کی وضاحت 

Ittehad

  صوبہ پنجاب کے ایم اے/ایم ایس سی /بی ایس چار سالہ پیف کی با معاوضہ انٹرنشپ کیلیے درخواست دیں

Ittehad

چھپن نو منتخب لیکچررز سائیکالوجی کے احکامات تعیناتی جاری ہو گئے

Ittehad

Leave a Comment