2023 College News Latest News

پروفیسرز کی آٹا  تقسیم کرنے کی ڈیوٹی لگانے پر ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف مظاہرہ

ڈپٹی سیکرٹری جنوبی پنجاب نے مداخلت کر کے احتجاج ختم کروایا ڈپٹی ڈائریکٹر خانیوال نے ضلعی حکام کے احکامات کی تشریح غلط کی حکومت نے  سی ٹی آئی کی ڈیوٹی لگانے کا کہا تھا ڈپٹی ڈائریکٹر خانیوال نے پروفیسرز کی ڈیوٹی کا کہہ دیا اس پر ڈپٹی ڈائریکٹر کی سرزینش 

خانیوال (نامہ نگار) گورنمنٹ گریجویٹ کالج خانیوال کے کالج اساتذہ نے کل مورخہ 29 مارچ دو ہزار تئیس کو آٹا تقسیم کرنے کی ڈیوٹی لگانے کے خلاف احتجاج کیا اور ڈپٹی کمشنر و ڈپٹی ڈائریکٹر خانیوال کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے کی خبر سن کر میڈیا بھی وہاں ا گیا  ایک دو چینلز نے خبر چلا دی سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب نے خبر کا نوٹس لیے ہوئے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ طے ہوا تھا کہ کالجز کی جانب سے سی ٹی آئیز کو بھیج دیا جائے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر خانیوال نے غلط تشریح کرتے ہوئے پروفیسرز کی ڈیوٹی لگانے کا کہہ دیا کالج اساتذہ کو خبر ملی تو وہ مشتعل ہو گئے فوری طور پر پی پی ایل اے کی میٹنگ بلائی گئی اور ایک مزاحمتی قرارداد منظور کی گئی اور سٹرک پراحتجاجی کا فیصلہ کیا گیا ڈپٹی سیکرٹری نے غلط تشریح کر کے معاملہ بگاڑنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر کی سرزنش کی

Related posts

  پی ایچ ڈی خواتین و حضرات توجہ فرمائیں تیس جون تئیس تک درخواست دیں

Ittehad

مرد لیکچررز کا ٹیسٹ ہوگیا کل سے خواتین لیکچررز بیج 2012. کی ٹریننگ شروع ہوگی

Ittehad

راجن پور۔۔ڈاکٹر شکیل پتافی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

Ittehad

Leave a Comment