کل ڈیپارٹمنٹل پرموشنز کیمٹی کے اجلاس میں پیش ہو جائیں گے تکمیل میں ایک سے زیادہ دن لگ سکتے ہیں
لاہور ۔۔نمائندہ خصوصی ،،کافی تگ و دو کے بعد لیکچررز 2012 بیج کے پرانی سنیارٹی نمبر 1401 سے 1994 تک اور نئی لسٹ کے مطابق 353 سے 497 تک کے کیسز گریڈ اٹھارہ میں ترقی کے لیے کل ڈیپارٹمنٹل پرموشنز کیمٹی کے اجلاس میں پیش کیے جا رہے ہیں اجلاس جو کل گیارہ بجے ایڈیشنل سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کی زیر صدارت منعقد ہوگا کیسز کی تیاری میں بلا شبہ ڈپٹی ڈائریکٹر کنفیڈنشل پروفیسر سلیم احسن اور ایڈمن تھری کے عملے کی دن رات کی محنت کے بعد وقت مقررہ پر تیار کر لیے گئے اس ٹیم نے چھٹیوں میں بھی کام کیا یقینا یہ تمام لوگ داد و تحسین کے مستحق ہیں امید ہے کہ 2012 کے بیج کے لیکچررز کی پرموشنز سے محرومیوں کے ایک باب کا اختتام ہو جائے گا