2024 HED News Latest News

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال

مرد لیکچررز کی پرموشن کیسز کے بارے میں درکار معلومات فراہم کریں لسٹ منسک کی جا رہی ہے

گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی پانے والوں صبر کا امتحان ختم ۔دو تین روز میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان گریڈ انیس سے بیس میں ترقی پانے والے مزید کچھ روز صبر کریں کلیرٹی ہونے تک نوٹیفکیشن رکے رہیں گے گریڈ انیس سے بیس میں ترقی کے منتظر کچھ مرد حضرات کی ٹریننگ نہیں ہوئی کیسز تیار ہیں چلد ٹریننگ شیڈول کی ضرورت

لاہور ۔۔نامہ نگار۔۔قومی الیکشن 2024 کے باعث پرموشنز اور پوسٹنگ کا عمل متاثر ہوا گریڈ انیس سے بیس میں پرموشن مرد وخواتین دونوں کے کیسز مرد سنیارٹی نمبر 93 تا 168اور خواتین سنیارٹی نمبر 260 تک پی ایس بی ون سے اپرو ہو کر پڑئے تھے کہ الیکشن کا شیڈول ا گئے محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ سروسز کے ذریعے ان کی پوسٹنگ کی اجازت چاہی ان کی میل کا جواب تاحال نہیں آیا اور ابھی تک وہ اس کے انتظار میں ہیں اور اس بنا پر پوسٹگ کا عمل روکے ہوئے ہیں اسی طرح اگلے گریڈ انیس سے بیس میں مرد سنیارٹی نمبر 168 تا 328 اور خواتین کے سنیارٹی نمبر 261 تا 368 طلب کیے گئے اور تیاری کے مراحل میں ہیں اور مگر ان خواتین و حضرات کی چونکہ ٹریننگ نہیں کروائی گئی حالانکہ زیادہ تر ٹریننگ کی رینج میں ہی نہیں آتے چند ایک ہی اس رینج میں آتے ہیں اس وجہ سے یہ پی ایس بی میں بجھوانے ہی نہیں جا سکتے تاحال ٹریننگ کا شیڈول بھی جاری نہیں کیا جا سکا اگر مارچ کی اکتیس تک نہ ہوئی تو 2023 کی سالانہ رپورٹ کی شرط عائد ہو جائے گی اور قصہ دنوں سے مہینوں میں بدل جائے گا اسسٹنٹ پروفیسرز مرد سنیارٹی نمبر 965 تا 1349کے کیسز پی ایس بی ٹو کے مراحل طے کر کے پوسٹنگ کے منتظر تھے ان کے نوٹیفکیشن
میں اب کوئی رکاوٹ نہیں تیزی سے ان پر کام ہو رہا ہے اور امید کامل ہے کہ۔اگلے دو تین روز میں نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا لیکچررز مرد سنیارٹی نمبر 1401 تا 1600 تک کے کیسز کے لیے اگلے چند روز میں ڈی پی سی بلائی جا رہی ہے البتہ سنیارٹی نمبر 1601 تا 1800 کے کیسز میں رکاوٹ کچھ ایسے کیسز ہیں جو تاحال ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے دفتر نہیں پہنچ پائے رائے عام ہے کہ یہ سرے سے موجود ہی نہیں وہ ڈائریکٹ سلیکٹ ہو گئے یا نوکری کو خیر باد کہ چکے یا کسی اور وجہ آپ اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنماؤں اور الیکشن امیدواران سے درخواست ہیں کہ ذیل میں دی گئی فہرست میں جس کے بارے میں جو بھی معلومات ہے وہ ثبوت کے ساتھ دفاترز کو فراہم کریں تاکہ ان کے نام بقایا کے کیسز ڈی پی سی کو بجھوائے جا سکیں

Related posts

اخبار غم ۔۔۔۔۔۔۔ صد ما ت ۔۔۔۔۔۔۔ اظہار تعزیت

Ittehad

یکم جولائی سے ریٹائر ہونے والے وفاقی ملازمین کوآخری چوبیس تنخواہوں کی اوسط کا ستر فیصد پنشن ملے گی

Ittehad

پروفیسر نورین اختر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز لاہور تعینات

Ittehad

Leave a Comment