College News HED News Latest News

مختلف گریڈز میں ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال

اسسٹنٹ پروفیسرز(مردانہ) تیسرے اور چوتھے بیچز کی ٹریننگ کے رزلٹ ڈائریکٹرز کے پاس پہنچ گئے، پانچویں اور چھٹے جلد متوقع

خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی ٹریننگ یکم دسمبر سے متوقع ،نو میں سے پانچ ڈویژنز نے تاحال ڈیٹا نہیں بھجوایا

مرد و خواتین اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ان کی ترقی کے نتیجے میں لیکچرر ز کی ترقی کے کیسز سست روی کا شکار ہیں۔ گریڈ بیس کی ترقی کی منتظر خواتین جن کے بارے میں یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ وہ پی ایس بی کے منتظر ہیں۔ تاحال یہ پتہ نہیں چل رہا ہے کہ ان کے کیسز کہاں ہیں۔ مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر کے پروفیسرز کے لیے ترقی کے کیسز اینٹی کرپشن کی کلیرنس کے انتظار میں ہیں۔ مرد اسسٹنٹ پروفیسرز جن کی ٹریننگ ہو چکی ہے ان کے کیسز تیاری کے مراحل میں ہیں۔ کیسز بہت سست روی سے ڈی پی آئی آفس پہنچ رہے ہیں۔ خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز جن کا ابتدائی مرحلہ یعنی ٹریننگ ہونا ابھی باقی ہے۔اس کا ڈیٹا پانچ ڈویژنز سے تا حال موصول نہیں ہوا۔ پی پی ایل اے کے لوکل، ڈویژنل اور مرکزی لیول کے رہنما اور اتحاد اساتذہ کے تمام کارکنان سے درخواست ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس میں ذاتی دلچسپی لیں اور ان کی تیاری میں ترقیوں کے منتظر افراد کی ہر ممکن مدد کریں۔

Related posts

سواۓ نام کی تبدیلی کے کالجز میں کچھ تبدیل نہیں ہوگا وزیر تعلیم

Ittehad

ٹنیور ٹریک پالیسی تبدیل ۔نئے اور ٹائم بارڈ کیسز کی فنڈنگ نہیں ہوگی،ایپٹا آج احتجاج کرئے گی

Ittehad

سندھ:اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کالجز کی ترقی کےلئے کیسز طلب

Ittehad

Leave a Comment