لاہور ۔(۔نمائندہ خصوصی) خواتین کے کیسز سنیارٹی لسٹ اکتیس مئی دو ہزار بائیس کے سنیارٹی نمبر 369 سے 430 تک ترقی کی ریننج میں ہیں تمام متعلقہ ڈائریکٹوریٹس سے کہا گیا ہےکہ وہ کیسز کے ساتھ درج ذیل دستاویزات بھی لگا کر بھجوائیں (1) دو ہزار تئیس تک ( لیکچرر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر تک )سالانہ اصل رپورٹوں کا مکمل سیٹ (2) کوالیفیکیشن چارٹ شروع سے آخر دو ہزار تئیس تک (3)2023 تک کی سالانہ رپورتوں کا مکمل سیناپسس کی بیس کاپیاں (4) آخری تین سال اکیس سے تئیس تک کے بورڈ /یونیورسٹی کےرزلٹس جن پر ڈائریکٹر پر بطور کونٹر سائنگ آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر یا ڈائریکٹر کے دستخط ہوں (5) نو انکوائری سرٹیفکیٹ کونٹر سائنڈ بائی ڈائریکٹر/ڈپٹی ڈائریکٹر(6).نو ایڈورس ریمارکس کونٹر سائند بائی ڈپٹی ڈائریکٹر/ ڈائریکٹر ایجوکیشن (7) نو آڈٹ پیرا سرٹیفکیٹ کونٹر سائنڈ بائی ڈپٹی ڈائریکٹر/ڈائریکٹر ایجوکیشن (8) قومی شناختی کارڈ کی بیس تصدیق شدہ کاپیاں یہ مکمل کیسز پانچ اگست تک ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کے پہنچ جانا چائیں