محکمہ کے اعلی حکام زیادہ سے زیادہ اسسٹنٹ پروفیسرز کو اگلے گریڈ میں ترقی کا خواہاں ہے پہلے ایک تا ایک سو اکیاون نمبر تک کیسز تیار کیے گئے مگر بعد ازاں انہیں 257 نمبر تک بڑھانے کا حکم نامہ مل گیا غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی لسٹ میں بہت سی ایسوسی ایٹ پروفیسرز ریٹائر یا کسی اور بنا پر محکمہ چھوڑ چکی ہیں لہذا ایک ارجنٹ لیٹر جاری کیا گیا کہ ان خواتین کے سیٹ خالی کرنے کا ثبوت ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر یا پرنسپل صاحبان سے مانگا جا رہا ہے ریٹائرمنٹ سرٹیفکیٹ جو خود محکمہ جاری کرتا ہے ماتحت افسران سے مانگا جا رہا ہے جو اس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
لاہور ( نمائندہ خصوصی )تین چار روز قبل محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کو ہدایت جاری کی گئی کہ اپنے ماتحت افسران یعنی ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر سے اور وہ ظاہر ہے پرنسپل صاحبان سے ایسے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق ایک سے 71 نمبر تک کے ایسی خواتین جو ریٹائر ہو گئیں یا کسی اور وجوہ سے سیٹ چھوڑ گئیں ان کے ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن یا دیگر محکمہ چھوڑنے کا دستاویزی ثبوت فی الفور مہیا کئے جائیں اور ان کی فراہمی کے لیے آج یعنی چار نومبر کا وقت دیا گیا اس کی ضرورت اس لیے پڑی کہ خاص خواتین کو ترقی دلوانے کے لیے ٹارگٹ کو 257 تک لے جانا پڑ گیا یاد رہے کہ پہلے ایک تا 151 تک کے کیسز تیار کیے گئے مگر انہیں 257 تک بڑھانا پڑ رہا تھا اور گن چن کر خالی سیٹوں کی تعداد مطلوبہ ٹارگٹ تا لے جانا مقصود تھا خالی سیٹیں ثابت کرنے کے لیے ان دستاویزات کی ضرورت تھی جنہیں ترجیحی بنیاد پر طلب کیا گیا عموماً ایسی سنجیدگی خاص موقعوں پر دیکھائی جاتی ہے یہاں تک کہ اس کی خاطر کیڈر ری فیکسیشن کے نوٹیفکیشن کے کام کو بھی موخر کر دیا گیا