2024 Latest News Press Releases

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال لیکچررز میل سنیارٹی نمبر 1401 تا 1800 تک آج سیکریٹریٹ پہنچ گئےباقی تاحال پائپ لائن میں ہی ہیں

اسسٹنٹ پروفیسرز فی میل کے کیسز جو فروری میں سیکریٹریٹ گئے تھے انٹی کرپشن کلیرنس رپورٹ نہ ہونے کی بنا پر معرض التوا میں ہیں اگر ایک آدھ دن میں رپورٹ نہ آئی تو آگے جانے کی بجائے پیچھے 2023 کی رپورٹ کے لیے واپس ڈی پی آئی آفیس ا سکتے ہیں میل اسسٹنٹ پروفیسر کے کیسز بھی تاحال تیار نہیں ہوئے گریڈ انیس سے بیس کے کیسز جو ٹریننگ سے مستثنیٰ تو ہیں اور تیار بھی مگر انہیں اعلی حکام کی غفلت کی نذر ہیں انہیں اوپر سے طلب ہی نہیں کیا گیا بہت سے اور ریٹائر ہونے کو ہیں

لاہور ۔نمائیدہ خصوصی ۔۔ترقیوں کی صورتحال میں ہلکی سی جنبشِ آئی ہے لیکچررز میل کے گریڈ اٹھارہ میں ترقی کے کیسز جو کئی روز سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں ان کی اصل صورتحال یوں ہے کہ آج 1401۔تا 1800 تک کیسز مکمل طور پر آج صبح سیکریٹریٹ پہنچا دئیے گئے ہیں بقیہ 1801 سے 1994 تک نہ تیار ہیں ابھی تک پچاس فیصد ڈائریکٹوریٹس سے ڈی پی آئی آفیس پہنچے ہیں اگر دو دن تک پہنچ گئے تو ان کے ساتھ مل کر دی پی سی میں زیر بحث آنے کا امکان ہے ورنہ مشکل ہو جائے گا اسسٹنٹ پروفیسر فیمیل کے کیسز جو فروری میں سیکریٹریٹ پہنچا دئیے گئے تھے ان کی تاحال انٹی کرپشن رپورٹ موصول نہیں ہو سکی یہی صورتحال برقرار رہی تو اغلب ہے کہ 2023 کی رپورٹ ڈیو ہو جائے گی اور وہ واپس ڈی پی آئی آفیس ا جائیں گے میل اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز بھی فی الحال تیار نہیں اور تکمیل کے انتظار میں پڑے ہیں گریڈ انیس سے بیس کے وہ کیسز جو قریب الرئٹائرمنٹ ہیں اور ٹریننگ سے مستثنیٰ بھی ہیں بیوروکریسی سے بار بار اپیلوں کے ان کو طلب نہیں کیا جا رہا ان کے بارے میں غفلت اور سرد مہرانہ رویہ برقرار ہے

Related posts

گریڈ بیس میں ترقی کےلئے ایک سو انیس زنانہ اور پچاسی مردانہ کیسز طلب

Ittehad

بینولینٹ فنڈ کا دو مئی والا نوٹیفکیشن بحال کیا جاے

Ittehad

لاہور میں فضائی آلودگی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ۔۔پرائمری سکولز ایک ہفتہ کے لیے بند

Ittehad

Leave a Comment