2022 HED News Latest News

مرداسسٹنٹ پروفیسرز کے پرموشن کیسز پھر واپس اگئے۔ سن اکیس کی رپورٹ ،رزلٹ اور کوانٹیفیکیشن بنا کر دوبارہ بھجوائیں

لا ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کیسز چند روز قبل سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن کو پی ایس بی ٹو میں پیش کرنے کے فورا بھیج دئے لیکن ایس اینڈ جی اے ڈی نےاس اعتراض کے ساتھ واپس بھجوا دئیے کہ اب یہ اکتیس مارچ دو ہزار بائیس تک پی ایس بی ٹو میں پیش نہیں ہو سکتے لہذا دو ہزار اکیس کی خفیہ رپورٹ ۔اٹھارہ انیس اور بیس تین رزلٹس اور کوانٹیفیکیشن نئے سرے سے کیلکولیٹ کر کے کیسز نئے سرے سے بھر سبمٹ کیے جائیں اس ضمن میں ایک لیٹر ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے تمام ڈائریکٹر صاحبان کو ارسال کر دیا گیا ہے نئی صورتحال نے آٹھ سو سترہ اسسٹنٹ پروفیسرز مایوس اور  بد دل کر دیا ہے وہ جو امید گزشتہ دنوں پیدا ہوئی تھی ایک مرتبہ پھر دم توڑ گئی ہے ویسے تو لیڈر صاحبان لوگوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ مرحلہ بھی اپریل میں انجام پا جائے گا مگر اگر سابقہ ریکارڈ کو دیکھا جائے تو اس سارے عمل میں تین سے چار ماہ لگ سکتے ہیں تمام متاثرین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ دفاترز پر انحصار کرنے کی بجائے خود اس میں دلچسپی لیں سب سے پہلے تو دیکھیں کہ آپ کی دو ہزار اکیس کی سالانہ رپورٹ لکھی جا چکی ہے ہا ابھی معرض التوا میں ہے بھر کونٹر سائن کی کیا صورتحال ہے پیچھے لگ کے یہ کام خود کروائیں اور پھر متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے دفتر میں ڈیرہ لگائیں نہ صرف اپنا بلکہ ان تمام لوگوں کا جو اس ضلع میں ہیں اور کوشش کریں کہ یہ کام جلد ہو جائے اور اگلے چند ایام میں یہ تمام کیسز مکمل ہو کر ڈی پی آئی آفیس پہنچ جائیں

Related posts

تین سال سے تعینات پرنسپلز کو تبدیل کر دینے کا فیصلہ ۔وزیر اعلی سے منظوری حاصل کر لی گئی

Ittehad

حکومت پنجاب تعلیمی ادارے تباہ کر کے دوسرے ادارے بنانے کے تجربات بند کرئے

Ittehad

حماد بن خلیفہ یونیورسٹی قطر میں تدریسی و انتظامی اسامیوں کے  لیےدرخواستیں مطلوب ہیں

Ittehad

Leave a Comment