2022 HED News Latest News

مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کے ترقی کے کیسز سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے قانونی رائے کے لیے سیکریٹری قانون کو بھجوا دئیے

آج مورخہ  بائیس  مارچ دو ہزار بائیس کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کے ایما پر ایس او کنفیڈنشل عبد الجبار نے مرد اسسٹنٹ پروفیسر سنیارٹی نمبر ایک تا آٹھ سو سترہ تک کے انیس گریڈ میں ترقی کے لیے جو کئی ماہ سے تیار ہو رہے تھے کو پی ایس کو بھجوانے کی بجائے سیکریٹری لا و پارلیمانی افیرز کو قانونی رائے کے لیے بھجوا دیے کیونکہ سنیارٹی کا تنازعہ پنجاب سروس ٹربیونل کی عدالت میں زیر سماعت ہے گو کہ اس کے خلاف حکم امتناعی نہیں مگر محکمہ اس پر غیر متنازع ہونے کا سرٹیفیکیٹ نہیں دے سکتا تھا اس پر جو بھی فیصلہ ہو ایک بات طے ہے کہ معاملہ ایک مرتبہ   پھر لٹک گیا ہے اس کے مارچ میں پی ایس بی میں نہ پہنچ سکنے کے نتیجے میں اب دو ہزار اکیس کی سالانہ رپورٹ لگانے کے لیے واپس ا جائیں گے ایک بات بہت واضح ہو گئی ہے کہ جب تک فریقین آپس میں کوئی سمجھوتا نہ کر لیں ترقی کے امکانات بہت کم ہیں پانچ سال کی مقدمہ بازی کے بعد معاملہ صفر پر کھڑا ہے پرموٹیز کے ایک سو دس میں سے اب صرف بہتر 72 باقی رہ گئے بقیہ تقریباً اٹھتیس بنا پرموشن ریٹائر ہو گئے اسی طرح ڈائریکٹ سلیکشن والے جو دو ہزار گیارہ میں اس امید پر کہ ان کے کیریئر میں ایک چھلانگ لگ گئی ہے اور وہ کیرئیر کی معراج تک پہنچ جائیں گے مگر بارہ سال بعد وہ تادم تحریر اسسٹنٹ پروفیسر ہیں تقریباً پچاس فیصد ایسے ہیں جو پچپن سال کے ہو چکے ہیں یا ہو رہے ہیں یعنی وہ گریڈ بیس کے لیے اہلیت سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں یہ چند لوگوں کی ناعاقبت اندیشی اور ضد و اناؤں کی نذر ہوگیا اس ساری گیم میں اگر فایدہ ہوا وہ وکلا کے علاؤہ کوئی نہیں     

Related posts

  پنجاب یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی گئیں

Ittehad

کیمونٹی کے لیے گراں قدر خدمات کی بنا پر پیپلا سنڑل ایگزیکٹو میں نامزدگی

Ittehad

مشروط ترقی پانے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی شرائط پوری ہونے پر ترقی و پوسٹنگ 

Ittehad

Leave a Comment