2022 Latest News Press Releases

  مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ چوہدری لیاقت علی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے 

اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج لیاقت پور کے  پروفیسر لیاقت  علی چار جولائی دو ہزار بائیس کو اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے انہوں نے تدریس کیریئر کا آغاز یکم جولائی انیس سو ستاسی سے کیا سولہ جولائی دو ہزار چار کو ترقی پاکر اسسٹنٹ پروفیسر بنے پانچ مئی دو ہزار چودہ کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی اور ریٹائرمنٹ سے پہلے گریڈ بیس میں آخری بیج میں بطور پروفیسر ترقی پا گئے وہ آغاز ملازمت سے ہی اتحاد اساتذہ سے وابستہ ہو گئے اور آخر تک ساتھ نبھایا بہاولپور ڈویژن کے ساتھی ان کی کمٹمنٹ کی بنا پر انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کے مقامی ساتھیوں نے ان کو الوداعی پارٹی دی جو کہ ایک روایت ہے اتحاد اساتذہ بہاولپور ڈویژن البتہ ان کے اعزاز میں ایک تقریب پذیرائی کے انعقاد کا ارادہ رکھتی ہے ہماری دعا ہے کہ وہ اپنی بقیہ زندگی صحت مندی کے ساتھ خوش وخرم رہیں اور اتحاد اساتذہ سے وابستہ رہیں

Related posts

اتحاد اساتذہ اور تحریک اساتذہ کے مابین نئے پپلا الیکشن کروانے پر معاہدہ طے پا گیا مشترکہ۔اعلامیہ جاری

Ittehad

نہ الیکشن ایکٹ اور نہ ہی کمیشن کا خط مانع پھر بھی محکمہ پرموشنز روک کے بیٹھا ہے

Ittehad

شعیب عاشق بٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانولہ کے عہدے میں تین ماہ کی توسیع کے آرڈرز جاری ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment