ہر کالج کے ہر مضمون کے ادھے اساتذہ اکیس اپریل اور بقیہ آدھے ستائیں اپریل کو ٹریننگ لیں گےضلع لاہور کے جنرل و کامرس کالجز کو چار کلس جنٹرز سنٹر میں تقسیم کیا گیا ہے کلسٹر نمبر ایک کا سنٹر ایم اے او کالج کلسٹر نمبر دو گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کلسٹر سنٹر نمبر تین گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور اور کلسٹر سنٹر نمبر چار گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ کو بنایا گیا ہے
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی ہدایت پر لاہور ڈویژن ڈائریکٹوریٹ نے سائنس اور کامرس کے کالج کی پیشہ وارانہ مہارت بڑھانے کی خاطر دو ایام پر مشتمل ایک ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس مقصد کے لیے لاہور کے پچپن جنرل ایجوکیشن۔ اور کامرس کے کالج اساتذہ کو چار کلسٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے کلسٹر میں گیارہ کالجز نمبر دو میں بھی گیارہ کالجز نمبر تین میں انیس کالجز اور نمبر چار میں اٹھارہ کالجز رکھے گئے ہیں نمبر ایک کا سنٹر ایم اے او کالج لاہور نمبر دو کا اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور نمبر تین کا سنٹر گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور اور نمبر چار کا سنٹر گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ کو بنایا گیا ہے فی الحال یہ ٹریننگ سائنس کے مضامین ۔فزکس ۔کیمسٹری ۔بیالوجی۔ ریاضی اور انگریزی اور کامرس کے اساتذہ کے لیے شروع کی گئی ہے ان کے لازمی ہے دو دن اس کے مخصوص کیے گئے ہیں کل یعنی اکیس اپریل اور ستائیس اپریل بروز منگل ہونگے اساتذہ کرام کو ٹھیک ساڑھے نو بجے متعلقہ سنٹر کو رپورٹ کریں گے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک پہلا لیکچر ساڑھے گیارہ سے بارہ بجے تک بریک بارہ سے ڈیڑھ بجے تک دوسرا اور ڈیڑھ سے ڈھائی بجے تک تیسرا لیکچر ہوگا مکمل تفصیل درج ذیل نوٹیفیکیشن میں دیکھی جا سکتی ہے