2025 Latest News Obituary

گجرات ۔۔ پروفیسر سید سعادت مہدی اللہ کے حضور پیش ہوگئے

سید سعادت مہدی سابق ڈائریکٹر ایڈمن سید خضر مہدی کے بھتیجے تھے مرحوم کی عمر تقریبا باون برس تھی اور وہ گورنمنٹ زمیندارہ کالج گجرات کے شعبہ انگریزی سے وابستہ تھے کل شام ہارٹ اٹیک ہوا جو اتنا شدید تھا کہ طبی امداد کے لیے ہسپتال بھی نہ پہنچ پائے اور راستے میں ہی اللہ کے پاس پہنچ گئے

مرحوم سید سعادت مہدی کی عمر تقریبا باون برس تھی وہ آغاز ملازمت سے ہی اتحاد سے وابستہ تھے ان کی اتحاد اساتذہ پاکستان کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اللہ ان کی مغفرت فرمائے

گجرات( خبر نگار) اتحاد اساتذہ پاکستان کے دیرینہ ساتھی اور گورنمنٹ زمیندارہ گریجویٹ کالج کے شعبہ انگریزی کے استاد سید سعادت مہدی رات انتقال کر گئے انہیں ہارٹ اٹیک آیا نوعمر پیٹے کی سمجھ میں کچھ نہ آیا تو ان کے چچا سید خضر مہدی کو اطلاع دی جو فورا ان کے گھر پہنچے سید خضر مہدی سابق ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی آفیس ان کے حقیقی چچا تھے اور ان کی نگرانی میں ہی انہوں نے پرورش پائی تھی سید خضر مہدی اور ان کے بیٹے نے فوری طور پر میڈیکل ایڈ کی خاطر ہسپتال لے جانے کے لیے گاڑی میں بیٹھایا مگر اٹیک اتنا شدید تھا کہ وہ راستے میں ہی انتقال کر گئے مرحوم ایک ہنس مکھ اور شگفتہ شخصیت تھے اوائل ملازمت کے دنوں سے ہی اتحاد اساتذہ پاکستان سے وابستہ ہوگئے اور اساتذہ کے پیشہ ورانہ حقوق کے حصول کے لیے بے شمار قربانیاں دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اتحاد اساتذہ پاکستان کے تمام ساتھی افسردہ ہیں اور ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ سید خضر مہدی کو اس عمر میں اتنا بھاری صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے آمین ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ 14 نومبر 3 بجے حیات سٹیڈیم پھلروان گجرات میں پڑھائی جانے گی

Related posts

ڈپٹی ڈائریکٹرز کی پوسٹ کے لیے لاہور میں ہونے والا ٹیسٹ ملتوی

Ittehad

سات اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تعینات

Ittehad

ساہیوال۔۔نئے آنے والے ساتھیوں کو ،،خوش امدید،، کہنے کیلیے تقریب کا انعقاد کیا گیا

Ittehad

Leave a Comment