2023 Latest News Obituary

ریٹائرڈ پروفیسر اور معروف ڈرامہ نگار شعیب ہاشمی انتقال کر گئے

وہ دس بارہ برس سے صاحب فراش اور ویل چیر پر تھے

مرحوم کی عمر ستاسی برس تھی وہ 1995 میں گورنمنٹ کالج لاہور کے شعبہ اقتصادیات کے پروفیسر کے طور پر ریٹائر ہوئے وہ سلیمہ ہاشمی کے خاوند اور نامور شاعر فیض احمد فیض کے داماد تھے مزاحیہ ڈرامہ  میں ماہر تھے لکھنے کے ساتھ ساتھ اداکارہ بھی کرتے تھے 

پروفیسر شعیب ہاشمی ، گورنمنٹ کالج لاہور کے شعبہ ِمعاشیات کے صدر کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے ۔ وہ ایک استاد اور ڈرامہ نگار کی حیثیت سے ہر دشعیب ہاشمی روایتی طرزِ زندگی ، حتیٰ کہ روائتی طرزِ تدریس کے بھی قائل نہیں تھے ۔ بے جا پابندیوں کو انہوں نے کبھی قبول کیا اور نہ ہی لاگو کیا ۔ ان کے شاگرد نعیم بخاری بتایا کرتے ہیں کہ وہ کبھی کلاس کے ساتھ انارکلی کی طرف گھومنے بھی نکل جایا کرتے تھے ، جس کو پرنسپل صاحب پسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھتے تھے ۔
انھوں نے اپنے subject پر شاید ہی کبھی قلم اٹھایا ہو لیکن ریڈیو اور ٹیلی وژن کے لیے محنت اور تیاری کے ساتھ لکھتے تھے ۔ کامیڈی لکھنے میں ان کو خاص مہارت حاصل تھی اور یہ ان کے مزاج کا حصہ بھی تھی ۔
گزشتہ دس بارہ سالوں سے وہ وہیل چیئر پر تھے ۔ ان کے آخری سالوں میں جو لوگ ان کے قریب رہے ، وہ بتاسکتے ہیں ، کہ کیا زندگی کے اس دور خزاں میں بھی ان کے مزاج کی شگفتگی اور بہار قائم رہی ؟لعزیز شخصیت کے مالک تھے ۔

Related posts

سرکاری ملازمین بینولیٹ فنڈ سے بچوں کے وظائف کیلیے درخواستیں 31 مارچ تک جمع کروائیں

Ittehad

تاریخ تعیناتی سے سروس شمار کرنے کی سمری حتمی منظوری کیلئے روانہ

Ittehad

ریٹائرڈ پروفیسر انوار الحق چوہدری انتقال کر گئے

Ittehad

Leave a Comment