2025 Latest News Obituary

راولپنڈی ۔۔ریٹائرڈ پروفیسر شفیق بٹ انتقال فرما گئے

راولپنڈی( نمائندہ خصوصی) راولپنڈی کے نامور استاد ،گورنمنٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی کے ریٹائرڈ پروفیسر شعبہ ریاضی شفیق بٹ طویل علالت کے بعد کل 24 نومبر 2025 بروز سوموار خالق حقیقی سے جاملے ان کی عمر تقریبا 90 برس تھی اور وہ گزشتہ صدی کی نوے کی دہائی کے نصف میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی سے ریٹائر ہوئے وہ اس وقت چاق وچوبند تھے اور شعبہ تعلیم سے یوں وابستہ رہے کہ اس زمانے میں کمپوٹر سنٹر پرائیویٹ سیکٹر کو ٹھیکہ پر دئیے جاتے تھے انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گورنمنٹ کالج اصغر مال کا کمپوٹر سینٹر اپنے ذمے لیا اور کافی عرصہ یوں تدریس سے وابستہ رہے اب ایک عرصے سے صاحب فراش تھے اور گھر تک محدود ہو گئے تھے مرحوم ایک خوش اخلاق ، ملنسار اور نیک دل انسان تھے ان کی نمازی جنازہ کٹاریاں قبرستان میں کل 24 نومبر 2025 بروز سوموار چار بجے بعد دوپہر ادا کر دی گئی اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

Related posts

اساتذہ کرام کے زیر تعلیم بچے سکالرشپ کے لیے تیرہ جولائی تک درخواست دیں

Ittehad

نائب صدر فپواسا پنجاب ڈاکٹر احتشام کی کاوشیں رنگ لے آئیں جی سی یونیورسٹی کے ملازمین کو بھی ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس مل گیا

Ittehad

کرونا مزید پانچ ماہرین تعلیم کی جان لے گیا

Ittehad

Leave a Comment