2021 Latest News Obituary

بعد از کرونا اثرات نے پروفیسر ضیاءالحسن کی جان لے لی

گورنمنٹ کالج شکر گڑھ کے شعبہ فزکس کے ریٹائر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ضیاء الحسن کرونا کو تو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے مگر اپنا نشان چھوڑ گئی ان کی شریان میں کلاٹ رہ گیا جسے ڈاکٹر باوجود کوشش نہ نکال سکے اور وہ جان لیوا ثابت ہوا تفصیل کے مطابق پروفیسر گزشتہ برس مدت ملازمت مکمل کر کے بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ہیڈ آف فزکس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کالج شکر گڑھ ریٹائر ہوئے وہ خوش وخرم  اور صحت مند زندگی گزار رہے تھے کہ کچھ عرصہ قبل ان پر کرونا وائرس کا حملہ ہوا جو انہوں نے ہمت و جرات سے شکست دے دی اور بظاہر صحت مند ہوگئے مگر نامراد مرض جاتا جاتا ان کے دل کی شریانوں میں ایک کلاٹ چھوڑ گیا جو ہارٹ اٹیک کا باعث بن گیا اور ان کی جان لے گیا  اتحاد اساتذہ ان کے لیے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کی فیملی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے

Related posts

پروفیسر سید عنصر اظہر ڈی پی آئی (کالجز) تعینات

Ittehad

اکتیس کالج اساتذہ سمیت محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ستر ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کے آرڈرز 

Ittehad

تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے بارے کل این سی او سی کی میٹنگ میں فیصلہ ہوگا

Ittehad

Leave a Comment