HED News Latest News Obituary

سرگودھا ۔۔ماہر تاریخ پروفیسر رانا شوکت علی انتقال کر گئے 

ان کی عمر تقریباً 74 برس تھی 2009 میں  انبالہ مسلم کالج سرگودھا سے ریٹائر ہوئے کچھ عرصہ سے علیل تھے مرحوم اتحاد اساتذہ کے رہنما اور سابق جنرل سیکریٹری پپلا ڈاکٹر احمد خان کے فرسٹ کزن تھے

سرگودھا (نامہ نگار) گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا کے ریٹائرڈ پروفیسر شعبہ تاریخ رانا شوکت علی کل  مورخہ 24 فروری 2023 بروز جمعہ اللہ کی رحمت میں چلے گئے مرحوم  پروفیسر رانا شوکت علی کی عمر تقریباً 74 برس تھی اور وہ مدت ملازمت مکمل کر کے 2009 میں انبالہ مسلم کالج سرگودھا سے ریٹائر ہوئے انہوں نے ستر کی دھائی کے اوائل میں گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی سے سروس کی شروعات کی رانا شوکت علی ایک اصو نہ پرست اور زندگی کے بارے ایک واضح نقطہ نظر رکھتے تھے اور سمجھوتہ ہرگز نہیں کرتے تھے لہذا کس ایک سٹیشن پر ٹک کر نوکری نہ کر سکے ان  کالجوں میں ٹرانسفر ہوتے رہے جن میں گورڈن کالج پنڈی گھیب ،بھکر میانوالی گورنمنٹ کالج سرگودھا (موجودہ یونیورسٹی آف سرگودھا) اور امبالہ مسلم کالج سرگودھا شامل ہیں اتحاد اساتذہ پاکستان ان کی موت پر ان کے خاندان اور ڈاکٹر احمد خان سے اظہار تعزیت کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے 

Related posts

چار درجاتی فارمولے کی از سرنو تنظیم 868 اساتذہ ترقی کریں گے

Ittehad

صوبائی وزراء سے لیکر اراکین اسمبلی نے اپنی تنخواہوں میں خود کئی سوفیصد اور کئی گنا  اضافہ کر لیا

Ittehad

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ انیس/اٹھارہ کے دس اساتذہ کا ریٹائرمنٹ نوٹیفیکیشن

Ittehad

Leave a Comment