رہنما اتحاد اساتذہ ۔معروف ماہر تعلیم ،نامور ماہر تاریخ اور گورنمنٹ شالیمار کالج باغبان پورہ لاہور کے پرنسپل آج مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اکیس نومبر انیس سو ستاسی کو بطور لیکچرار تاریخ کیا ڈائریکٹ سیلیکشن کے بعد چار نومبر انیس سو چورانوے کو بطور اسسٹنٹ پروفیسر جوائن کیا اسسٹنٹ پروفیسر سے ترقی پا کر ایسوسی ایٹ پروفیسر چار جولائی دو ہزار آٹھ کو جوائن کیا اس وقت گورنمنٹ کالج پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد میں پرنسپل کے فرائض سر انجام دے رہے تھے جب انہوں پروفیسر آف ہسٹری کے منصب پر ترقی دے دی گئی انہوں نے انتیس مئی دو ہزار پندرہ کو بطور پروفیسر گورنمنٹ ماڈل کالج ماڈل ٹاؤن جوائن کیا کچھ ہی عرصے بعد محکمہ کے افسران نے ان میں انتظامی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں پرنسپل کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول کر لی چناںچہ انہیں گورنمنٹ شالیمار کالج باغبان پورہ لاہور بطور پرنسپل تعینات کیا تقریباً چار سال وہاں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے بعد اٹھارہ اپریل دو ہزار اکیس ریٹائر ہو نگے کل کیونکہ اتوار کی تعطیل ہے لہذا انہیں آج ہی الوداع کہ دیا گیا اور انہوں نے عہدےکا چارج چھوڑ دیا پروفیسر محمد اویس ایک علم دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انسان دوست شخصیت ہیں وہ جہاں بھی رہے مثبت نشان چھوڑ تے گئے بطور پرنسپل پنڈی بھٹیاں ہو یا گورنمنٹ کالج شالیمار کالج طالب علم ، اساتذہ اور دیگر غیر تدریسی عملہ سبھی ان کی تعریف میں رطب اللسان نظر آیا ادارہ اتحاد اساتذہ ان کی آئندہ صحت مند اور عمر خضر کے لیے دعاگو ہے
next post