2022 Latest News Obituary

  نامور شاعر ۔افسانہ نگار اور بائیں بازو کے دانشور پروفیسر خالد سعید انتقال کرگئے

ملتان ۔ بائیں بازو کے دانشور معروف افسانہ نگار اور ماہر تعلیم پروفیسر آف سائیکالوجی خالد سعید آج ملتان میں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ 
 رہائشگاہ کے قریب جلال مسجد  گلگشت ملتان میں آج آٹھ بجے ادا کی گئی اور قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا  روشن فکری کی تحریک میں مرحوم کا بڑا حصہ ہے علم دوستی کا یہ عالم تھا کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں بیس سال گزر جانے کے باوجود سائیکالوجی۔سوشیالوجی اور فلاسفی جسے شعبہ جات نہیں تھے پروفیسر خالد سعید نے دوستوں کے ساتھ مل کر اسے تحریک بنایا اور یہ تینوں شعبے شروع کروائے اور کئی سال تک ان کی ترویج و ترقی کے لیے کام کیا اور آج یہ شعبہ جات وہاں نمایاں حیثیت اختیار کر چکے ہیں مدت ملازمت مکمل کر کے 2005 میں ایمرسن کالج ملتان محکمہ ہائر ایجوکیشن سے ریٹائر ہوئے اور شب و روز توجہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پر مرکوز کر دی اور آخری دم تک یونیورسٹی سے منسلک رہے کچھ عرصہ قبل طبیعت خراب ہونے پر ٹیسٹ کروائے تو کینسر کا انکشاف ہوا علاج معالجہ کروایا تو بظاہر ٹھیک ہو گئے بہت چاق و چوبند نظر آتے تھے بیماری کا گمان نہ ہوتا تھا کوئی ایک ہفتہ قبل بیماری نے پھر سر اٹھا لیا اور آخر کار اس مرتبہ فتح یاب رہی اور اتنا خوبصورت انسان ہم سے چھین کے لے گئی 

Related posts

سرگودھا،گجرات اور بہاولپور یونیورسٹیوں سے واپس آنے والی 24 خواتین کی کالجوں میں تعیناتی

Ittehad

تعلیمی ادارے کھولے جائیں کراچی میں مظاہرے

Ittehad

ڈی آر اے کے نوٹیفیکیشن حصول تک دھرنا جاری ۔اج دوسرا روز.. اتحاد اساتذہ کی بھرپور شرکت

Ittehad

Leave a Comment