2022 Latest News Obituary

پروفیسر خالد محمود ہاشمی انتقال کر گئے

گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور کے سابق صدر شعبہ کامرس پروفیسر خالد محمود ہاشمی آج ایک مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے وہ   بزنس ایڈمنسٹریشن و کامرس کے ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عمدہ کالمسٹ بھی تھے انہوں نے بہت سے موضوعات پر قلم اٹھایا اس بنا پر معروف بھی ہوئے ان کی عمر تقریباً  65 برس تھی ان کا بچپن سے ہی میلان مذہب کی جانب تھا ہر وقت باوضو رہتے اور جونہی فراغت ملتی قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف ہو جاتے ان کی اہلیہ محترمہ قاریہ روبینہ بھی عربی کی پروفیسر تھیں اور ایک نہایت خوش الہان قاریہ تھیں انہیں قرات میں صدراتی ایوارڈ سے نوازا گیا پروفیسر خالد محمود ہاشمی کو اس پر فخر کا اظہار کیا کرتے خوش مزاج اور نیک دل انسان تھے میاں بیوی دونوں نے باہمی اشتراک سے فروغ تعلیم قرآن کے لیے گڑھی شاہو لاہور میں دارالقرآن کے نا سے ایک ادارہ قائم کر رکھا تھا زوجہ تو کچھ سال قبل انتقال کر گئیں اب اکیلے ہی اجکل ادارے کی ترویج و ترقی کے لیے کوشاں تھے کوئی تین ما ہوے گردوں کی بیماری اتنی بڑھی کہ نوبت ڈالیسیز تک جا پہنچی اس سے خاصے کمزور ہو گئے ایک ہفتہ قبل تکلیف زیادہ ہوگی تو انہیں شیخ زید ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کروانا پڑا جہاں آج وہ اللہ کی پناہ میں چلے گئے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے 

Related posts

اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے مسیحی برادری کو مبارکباد

Ittehad

وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کے دسپیرثی دیڈکشن الاونس میں پندرہ فیصد اضافے کی منظوری دے دی

Ittehad

فیصل آباد میں آگیگا کا کامیاب مظاہرہ اتحاد اساتذہ پاکستان ایک بڑے فریق کے طور پرشامل

Ittehad

Leave a Comment