2022 Latest News Press Releases

رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اور سائنس کالج لاہور کے وائس پرنسپل پروفیسر اظہار عباسی ریٹائر ہو گئے

اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما اور گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کے وائس پرنسپل پروفیسر اظہار عباسی مدت ملازمت مکمل کر کے آج تیس ستمبر دو ہزار بائیس کو ریٹائر ہوگئے انہوں نے   تقریباً پینتیس برس محکمہ ہائر ایجوکیشن کی خدمت کی وہ زوالوجی کے پروفیسر تھے انہوں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن سے لیکچرر زوالوجی ہو کر اٹھارہ مئی انیس سو ستاسی گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور سے تدریسی خدمات کا آغاز کیا   ڈائریکٹ اسسٹنٹ پروفیسر سلیکٹ ہو کر بیس  نومبر انیس سو چورانوے کو جوائن کیا چار جولائی دو ہزار آٹھ کو انہیں ترقی پاکر انہیں ایسو سی ایٹ پروفیسر بنا دیا گیا اور انہیں گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور ٹرانسفر کر دیا گیا  پروفیسر آف زوالوجی کے عہدے پر ترقی بائیس جون  دو ہزار سولہ پر ترقی ملی تو ایک مرتبہ پھر انہیں ٹرانسفر کر دیا گیا اس مرتبہ جائے تعیناتی گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور تھا  جہاں تقریباً چھ سال تدریسی خدمات سر انجام دے کر آج ریٹائر ہوئے اظہار عباسی ایک علم دوست ۔محنتی اور صاحب بصیرت پرفیسر ہیں ساتھ ہی وہ ایک شفیق استاد ہیں جہاں بھی رہے سیکٹروں طلباء و طالبات نے ان سے فیض حاصل کیا  ان کی شخصیت کی ایک جہت یہ بھی ہے کہ روشن خیال  درویش صفت اور باعمل صوفی استاد ہیں انہوں نے زندگی میں بے شمار طالب علموں اور ساتھی اساتذہ کےلیےاسانیاں  پیدا کیں ہمیشہ مسکرا کر دوسروں کا استقبال کرتے ہیں اوائل سروس سے ہی اتحاد اساتذہ پاکستان سے وابستہ ہو گئے اور آخر تک ساتھ نبھایا  کالج کی انتظامیہ نے ان کے اعزاز میں ایک تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا جس میں کالج سٹاف کے اساتذہ کے علاؤہ شہر کے دوسرے کالجوں کے چیدہ چیدہ اساتذہ نے بھی شرکت کی اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما اور پپلا کے سابق صدر پروفیسر عبد الخالق ندیم اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر محمد عارف اور اظہار عباسی کے یار غار پروفیسر اعظم حسن اور گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کے صدر شعبہ زوالوجی پروفیسر مدثر نقوی بھی بطور مہمان اعزاز شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پروفیسر اظہار عباسی کی شخصیت کے بطور استاد بطور کولیگ بطور منتظم ان کی خدمات کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا  آخر میں ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعا کی گئی

Related posts

عزت مآب یاسر ہمایوں صاحب ۔۔کچھ مراد راس سے ہی سیکھ لیں

Ittehad

آج سول سیکریٹریٹ چوک پر بھرپور احتجاج ہوگا لاہور اور گردونواح کے احباب ساڈھے بارہ تک پہنچ جائیں

Ittehad

دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملازمت ملے گی رول سترہ اے بحال

Ittehad

Leave a Comment