2023 Latest News Press Releases

پروفیسر حق نواز حجانہ ڈائریکٹر کالجز کے عہدے پر بحال ۔چارج سنبھال لیا

اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے مبارکباد

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) نامور ماہر تعلیم اسسٹنٹ پروفیسر ریاضی حق نواز حجامہ نے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان اور بطور قائم مقام ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان ڈویژن بحال ہونے پر دوبارہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر روز مرہ امور سر انجام دینا شروع کر دئیے ہیں وہ معمول کے مطابق فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ  کسی مقامی کالج کی۔خاتون پرنسپل نے درجہ چہارم کی بھرتیاں کیں ان  پر مقامی لوگوں کی جانب سے اقربا پروری اور بے ضابطگی کے الزامات لگائے گئے پروفیسر حق نواز حجانہ نے ابتدائی انکوائری کروائی اور رپورٹ متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کو بھجوائی جب یہ معاملہ سیکریٹریٹ آیا تو کسی ڈپٹی سیکرٹری نے ان کا نام بھی نوٹنگ میں غلط طور پر شامل کر دیا وہ بھی دیگر لوگوں کے ساتھ انہیں بھی معطل کر دیا گیا انہوں نے محکمانہ اپیل کے ساتھ ساتھ پنجاب سروس ٹربیونل میں معطلی کو چیلنج کر دیا فاضل چچ نے ان معطلی کے احکامات ختم کرتے ہوئے انہیں سابقہ عہدے پر بحال کر دیا اور انہوں نے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اور بطور قائم مقام ڈائریکٹر کالجز عہدوں کا چارج سنبھال لیا 

Related posts

پے پروٹیکشن کمیٹی کا سات مارچ کو احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

Ittehad

سپریم کورٹ نے ایڈیٹر جنرل کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے اڈٹ کا حکم دے دیا

Ittehad

لا پتہ سی ایس پی آفیسر کے لواحقین کو فیملی پنشن دینے کا نوٹیفکیشن

Ittehad

Leave a Comment