2023 Latest News Obituary

 جھنگ ۔۔صدر شعبہ زوالوجی پروفیسر محمد یسین  عامر انتقال کرگئے 

جھنگ (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ کے شعبہ زوالوجی کے ایچ او ڈی  اسسٹنٹ پروفیسر محمد یسین عامر ایک 
دے دل کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئے مرحوم کی عمر تقریباً پچپن برس تھی کافی عرصہ قبل انہیں دل کی تکلیف ہوئی۔ اور ان کا بائی پاس ہوا مگر مکمل صحت یاب نہ ہو سکے تکلیف پھر ہوئی اور اس مرتبہ ڈاکٹرز نے سٹنٹ ڈال دیا زندگی رینگ رہی تھی کی کہ پھر کچھ روز قبل تکلیف ہوئی خون کے سیل پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک کم ہو گئے ڈاکٹروں نے ہر تدبیر کر ڈالی مگر وہ جانبر نہ ہو سکے مرحوم مرحوم 1997 میں بطورِ لیکچرر زوالوجی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے منسلک   ہوئے اور 2011 میں ترقی پاکر اسسٹنٹ پروفیسر بنا دئیے گئے وہ اتحاد اساتذہ پاکستان کے مخالف کیمپ تنظیم اساتذہ پاکستان کے متحرک کارکن تھے اور مقامی سطح پر پپلا کے الیکشن میں حصہ لیتے تھے وہ  سنجیدہ اور محنتی انسان تھے اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھیوں نے ان کے مغفرت۔کی دعا کی ہے اور  ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے  

Related posts

فائلر / نان فائلر معلوم کریں بذریعہ فون ایپ

Ittehad

حکومت پرموشن کا عمل روک کر بد نیتی کا مظاہرہ کر دہی ہے آئین اور الیکشن ایکٹ رکاوٹ نہیں

Ittehad

انرولمنٹ گرنے کے بہت سے اسباب ہیں ان سب کو زیر بحث لانے کی ضرورت ہے

Ittehad

Leave a Comment