2024 Latest News Press Releases

ساہیوال ۔۔رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اسد وحید چیمہ مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے

وہ گزشتہ دس برس میں پروفیسر آف اسلامیات کام کر رہے تھے تدریسی سفر کا آغاز 12نومبر 1983 سے کیا ڈائریکٹر سلیکشن کے بعد 1995 میں اسسٹنٹ پروفیسر بنے ترقی پا کر بنے دوسری ترقی پاکر 2008 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر بن گئے اور پھر 2013 کی پی ایس بی ون نے انہیں پروفیسر آف اسلامیات کے عہدے پر ترقی دی

پروفیسر اسد وحید چیمہ خوش باش چاق و چوبند رندگی بسر کر رہے تھے وہ تدریسی کے ساتھ ساتھ کچھ عرصہ بطور وائس پرنسپل بھی ذمہ داریاں نبھاتے رہے اچانک تین چار ماہ قبل ان پر فالج کا حملہ ہوا اس نے جان تو بخش دی مگر اس نا مراد نے ابتدائی طور پر قوت گویائی دونوں ہاتھوں اور دونوں ٹانگوں کو بری طرح متاثر کیا بلند حوصلہ انسان ہیں قوت ارادی اور فزیوتھراپی سے بیماری کو کافی حد تک ناکام بنایا مگر تاحال ٹانگوں میں مکمل دم نہیں آیا امید ہے کہ وہ پہلے کی طرح چلنے پھرنے لگیں گے

انہوں نے تقریباً اٹھتیس سال محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی خدمت کی کالج سٹاف نے ان کی بےپناہ اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایک  پروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا تقریب زیر صدارت پروفیسر ممتازاحمد پرنسپل کالج نے کی اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ممتاز احمد ،وائس پرنسپل ڈاکٹر معین الدین ۔پروفیسر رانا اکرم ،پروفیسر راشد رامے،پروفیسر عابد رضا،پروفیسر ظفر جاوید ،پروفیسر مظہر جاوید ،پروفیسر رشید گجر اور چوہدری ارشد احمد نے ان کی کالج اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کے لیے خدمات کو سراہا  اتحاد اساتذہ پاکستان ان کے لیے ایک الگ شاندار محفل پزیرائی کا انعقاد کرئے گی

ساہیوال ۔رپورٹ عمران جعفر ۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما اور نامور ماہر تعلیم گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کے سابق وائس پرنسپل پروفیسر اسد وحید چیمہ اٹھتیس سال خدمات سر انجام دینے کے بعد مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے انہوں نے 23 برس کی عمر میں پنجاب پبلک سروس کمیشن پاس کرکےبطور لیکچرر ریاضی سروس کی شروعات کی ابتدا میں کچھ عرصہ چیچا وطنی میں درس و تدریس کے فرائض سر انجام دینے کے بعد ساہیوال شہر کے کالج امامیہ کالج ساہیوال میں تعینات کیے گئے پھر ٹرانسفر کروا کر گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال ا گئے 1993 کے ڈائریکٹ سلیکشن بیج میں سلیکشن ہوئی اور 1995 میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہوئے 2008 میں ترقی کرکے ایسوسی ایٹ اور 2013 میں بطور پروفیسر آف اسلامیات ترقی پائی اور ستم ظریفی کہ اس محکمہ کے ملازم تھے جہاں اس سے آگے ترقی نہیں ہوتی وہ گذشتہ دس برس سے گریڈ بیس میں کام کرتے رہے دوسری ستم ظریفی ان کے ساتھ محکمہ تعلیم کے پاکستانی میرٹ سسٹم نے کی وہ سئنیر موسٹ اور ہر لحاظ سے اہل ہونے کے باوجود پرنسپل نہ بنایا گیا پروفیسر اسد وحید چیمہ ایک خوبرو ۔قابل اور صاحب رائے پروفیسر ہیں ہر پوزیشن میں تندہی سے کام کیا اور اپنی قابلیت کا لوہا منوایا سروس کے آغاز سے اتحاد اساتذہ پاکستان کو جوائن کیا ایک مرتبہ بطور صدر ساہیوال ڈویژن اتحاد اساتذہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ بھی لیا جرات مند اور میرٹ پسند شخصیت ہیں چاق و چوبند اور خوش باش زندگی گزار رہے تھے کہ تین چار ماہ قبل فالج کا حملہ ہوا کافی حد تک اس سے اثرات سے نکل آئے مگر تاحال مکمل صحت یاب نہیں ہوئے اساتذہ سے درخواست ہے کہ ان کی صحث کاملہ کے لیے دعا کریں کہ باقی زندگی عمدہ صحت کے ساتھ گزاریں امین ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف کے طور پر کالج کی جانب سے ایک پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر ممتاز احمد نے کی اس موقع پر مامور پروفیسر صاحبان ڈاکٹر معین الدین ،پروفیسر رانا اکرم،پروفیسر راشد رامے،پروفیسر راشد رامے،پروفیسر عابد رضا،پروفیسر ظفر جاوید ،پروفیسر مظہرجاوید،پروفیسر رشید گجراور چوہدری ارشد احمد نے خطاب کیا ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے نقاب اٹھایا ان کی بطور استاد بطور کو لیگ اور بطور ماہر تعلیم ان کی خدمات کو سراہا اتحاد اساتذہ پاکستان ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب پذیرائی کا انعقاد بعد میں کرئے گی

Related posts

  بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے ۔سپشل الاونس بائیس کا کوڈ جاری ۔ائندہ ماہ بقایا جات سمیت مل جائے گا

Ittehad

اتحاداساتذہ کے بانی رکن رانا اختر حسین انتقال کرگئے،کرونا میں مبتلا تھے

Ittehad

  پنجاب کے کالجوں میں یوم آزادی نہایت تزک و احتشام و ملی جذبے سے منایا گیا 

Ittehad

Leave a Comment