2022 College News Latest News

اتحاد اساتذہ کے مخلص اور دیرینہ دوست پرنسپل گورنمنٹ کالج پنڈی بھٹیاں آج ریٹائر ہو رہے ہیں

پروفیسر اسد سلیم شیخ پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج پنڈی بھٹیاں آج اپنی مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد عزت ووقار کے ساتھ ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔انہوں نے اپنی 35 سالہ مدت ملازمت کا آغاز گورنمنٹ کالج ملکوال سے کیا۔پھر سات برس گورنمنٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ میں بھی تعینات رہے۔وہ صرف ماہر تعلیم ہی نہیں محقق مصنف اور سفرنامہ نگار بھی ہیں۔ان کی اب تک 21 کتب شائع ھو چکے ہیں۔2005 میں حکومت پاکستان کی طرف سے ان کی بہترین تعلیمی اور تحقیقی خدمات کے صلے میں صدارتی ایوارڈ اعزاز فضیلت سے نوازا گیا۔حال  ہی میں ان کی 20 ویں سکیل میں ترقی ھوئی۔انہوں نے بہت بھر پور کردار ادا کیا۔اتحاد اساتزہ سے بھی وابستہ رہے۔کمیونٹی میں بہت عزت ووقار سے ان کو دیکھا جاتا ھے۔ پروفیسر اسد سلیم شیخ نے اکیس جولائی انیس سو ستاسی کو بطور لیکچرار سیاسیات گورنمنٹ کالج ملکوال سے تدریسی سفر کی شروعات کی ترقی پا کر تیس مئی دو ہزار تین میں اسسٹنٹ پروفیسر ہو گئے دوسری مرتبہ انہیں چھبیس مئی دو ہزار پندرہ کو ترقی کا حقدار ٹھہرایا گیا اور وہ ایسوسی ایٹ پروفیسر بنا دئیے گئے پروفیسر محمد اویس پرنسپل گورنمنٹ کالج پنڈی بھٹیاں لاہور ٹرانسفر ہوئے تو انہیں گورنمنٹ کالج پنڈی بھٹیاں کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا انہوں نے نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں گوجرانولہ ڈویژن میں ایک نمایاں مقام دلوا دیا تیس دسمبر دو ہزار اکیس کی پی ایس بی ون میں انہیں پروفیسر آف سیاسیات بنائے جانے کا فیصلہ ہو چکا ہے پوسٹنگ پرپوزل کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے آرڈرز جاری ہونے پروہ ایک مرتبہ پھر جوائن کریں گے اور رلیو ہونگے پروفیسر اسد سلیم شیخ علم دوست کے ساتھ ساتھ انسان دوست شخصیت بھی ہیں وہ جہاں بھی رہے لوگ ان سے محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کالج کے ایک بلاک کو ان کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز ملازمین کی متفقہ ہے انہیں پر تپاک انداز میں رخصت کیا جا رہا ہے اتحاد ان کی صحت مند طویل عمری کے لیے دعا گو ہے

Related posts

رحیم یار خان۔۔پروفیسر رفیق احمد صدیقی کی رئٹائرمنٹ پر تقریب پزیرائی 

Ittehad

  مرد اسسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر ،966تا  تا 1450 پرموشن لنکڈ ٹریننگ کا دو جنوری سے آغاز 

Ittehad

  حال ہی میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر ترقی پانے والوں کی ایڈجسٹمنٹ 

Ittehad

Leave a Comment