2021 Latest News Obituary

کرونا کے سبب پروفیسر اکبر علی شاہ گیلانی انتقال کر گئے

سابق ڈپٹی سیکرٹری ۔سابق سیکشن آفیسر اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور اور گورنمنٹ ایم او کالج لاہور کے شعبہ فزکس کے ریٹائر پروفیسر سید اکبر علی شاہ گیلانی کرونا کے سبب انتقال کر گئے۔ان کی عمر تقریباً ستر برس تھی وہ دو ہزار بارہ میں گورنمنٹ ایم اے ث کالج لاہور سے ریٹائر ہوئے انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ساہیوال سے انیس سو اسی میں فزکس میں ایم ایس سی کی اور بطور لیکچرار فزکس آزاد کشمیر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا بعد ازاں ڈیپورٹیشن پر پنجاب گورنمنٹ اے اور گورنمنٹ کالج جھنگ تعینات ہوئے پھر پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جذب ہوگئے اور ٹرانسفر ہو کر اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور آ گئے سروس کا کافی حصہ ہیاں گزارا پھر سیکرٹریٹ لاہور میں بطور سیکشن آفیسر تعینات ہو گئے اسسٹنٹ پروفیسر بننے کے بعد ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر بھی کام کیا ایسوسی ایٹ ہوئے تو گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور ایڈجسٹ ہوئے اور پھر یہاں سے ہی دو ہزار بارہ میں مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو گئے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ چاک وچوبند تھے اپنا بزنس کھول رکھا تھا اور اس میں مشغول تھے چند دوزقبل ان پر موذی وائرس کا حملہ ہوا اور وہ آج صبح چل بسے مرحوم ایک زندہ دل اور یار باش انسان تھے حق مغفرت کرے

Related posts

اتحاد اساتذہ لاہور ڈویژن کے امیدواران

Ittehad

پے پروٹیکشن پر فیصلہ کن جدوجہد کا فیصلہ ۔۔ صف آرائی کر لیں۔۔حکمت عملی طے کرنے کے جلد اجلاس ہوگا

Ittehad

بہبود فنڈ سے تعلیمی وظائف کی درخواستیں یکم جنوری دو ہزار چوبیس سے دو اپریل تک وصول کی جائیں گی

Ittehad

Leave a Comment