2021 Latest News Obituary

پروفیسر عبد الحمید بٹ کرونا سے انتقال کر گئے

گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کے شعبہ شماریات کے استاد عبدالحمید بٹ کرونا میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً انسٹھ برس برس تھی اور اگلے برس مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہوئے والے تھے راولپنڈی اسلام آباد کےدیگر لوگوں کی طرح وہ بھی کرونا میں مبتلا ہوئے لیکن ان کی حالت زیادہ بھگڑ گئی اور ان کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا سانس اکھڑنے پر انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کرنا پڑا ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش کے باوجود وہ جان بھر نہ ہو سکے اور آج دم توڑ گئے اتحاد اساتذہ ان کی موت پر غمزدہ ہے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے

مرحوم عبد الحمید بٹ کا تعلق لاہور سے تھا وہ دس جون انیس سو باسٹھ کو لاہور میں پیدا ہوے انہوں نے سات دسمبر انیس سو ستاسی کو بطور لیکچرار شماریات سروس کا آغاز کیا اٹھائیس اپریل انیس سو ننانوے کو اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی پھر دوسری ترقی ہوئی تو گیارہ جنوری دو ہزار تیرہ کو ایسوسی ایٹ پروفیسر بنائے گئے اگر زندگی وفا کرتی تو نو جون دو ہزار بائیس کو مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہوتے 

Related posts

گریڈ انیس سے بیس کے دو سو تیس کیسز پی ایس بی ون کیلئے جمع کروا دیے۔ ۔میٹنگ کب ہو گی؟

Ittehad

ڈرامہ نگار،محقق،شاعر نقاد اور اردو ادب کے عظیم استاد ڈاکٹر طارق عزیز انتقال کر گئے

Ittehad

ریٹائرڈ بزرگ پروفیسر شبیر مغل اللہ کی رحمت میں چلے گئے

Ittehad

Leave a Comment