2022 HED News Latest News

کالج اساتذہ کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ ٹریننگ فیز ٹو کا آج سے آغاز (نو مئی اور تئیس مئی پی ڈی ایام)

کالج اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے جو پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے اس کی پہلی فیز گزشتہ ماہ اپریل میں مکمل ہو چکی ہے اس میں ایک ماہ کے دوران دو دن مختص  کے جاتے ہیں فی الحال یہ سائنسی اور کامرس کے چھ مضامین تک محدود ہے جن میں فزکس ۔کمیسٹری ۔بیالوجی  میتھ اور انگریزی جبکہ کامرس و اکنامکس شامل ہیں ٹریننگ کے حوالے سے کون سے اساتذہ شرکت کریں گے اور کیسے  اس کی وضاحت کے لیے ایک ہدایت نامہ جاری ہوا تھا اس کی مزید وضاحت جاری کی گئی ہے مندرجہ بالا مضامین کا ہر استاد مہینے میں ایک بار اس میں شریک ہو گا ہر ماہ دو دن ٹریننگ ہوگی کچھ اساتذہ پہلے اور کچھ دوسرے دن شمولیت اختیار کریں گے اس تقسیم کا ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے پرنسیپلز صاحبان اور ان مضامین کے اساتذہ کی وضاحت کے لیے گائیڈ لائن کو مزید واضح کیا گیا ہے اگر کسی مضمون میں شریک اساتذہ کی تعداد تیس سے کم ہوگی تو سبھی اساتذہ نو مئی والے دن  شمولیت اختیار کریں گے اور وہ تئیس والے دن شمولیت میں کریں گے اگر کسی مضمون میں شریک اساتذہ کی تعداد ساٹھ سے زائد ہو گی تو تیس نو مئی اور باقی تئیس مئی کو شرکت کریں گے اگر تعداد اسی ہو جائے گی تو چالیس نو مئی اور باقی تئیس مئی کو شرکت کریں گے اگر کسی مضمون میں  تعداد اسی سے بڑھ گئی تو کوئی بھی نو والی میٹنگ میں شریک نہ ہو گا اور اٹھارٹیز تئیس مئی سے قبل اس کا فیصلہ کریں گےمزید وضاحت کے لیے گائیڈ لائن لیٹر سے مدد لی جا سکتی ہے  

اگر کسی مضمون میں شریک اساتذہ کی تعداد دس سے ک ہوگی تو وہ اساتذہ کواپنی پسند کے کلسٹر سنٹر میں شمولیت اختیار کر سکیں گے جہاں تعداد کم ہو مگر انہیں اس کے لیے کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا ضلعی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ان سنٹرز کے جہاں انضمام ہوا ہے کو وزٹ کر سکیں گے بطور ٹرینی اس وقت تک جبتک وہ سنٹر بحال نہیں ہو جاتا پرنسپلز اور کوآرڈینیٹر کو اسی دن گوگل رپورٹ بھجوانے کی صورت میں ہی خرچ شدہ رقم مل سکے گی  تین ماہ اپریل مئی اور جون کی ٹریننگ کے چھ ایام کی پیمنٹ جون کے ماہ کے آخر میں ادا کی جائے گی

Related posts

مرے کالج کے تین پروفیسرز کے ٹرانسفر آرڈرز کے خلاف حکم امتناعی

Ittehad

برٹش  کونسل سکالرشپ 2023بیچلر ، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند متوجہ ہوں

Ittehad

اٹیچمنٹ والوں کی اصل کہانی ۔سیکشن افسران کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہاہے

Ittehad

Leave a Comment