2025 Latest News Obituary

لیہ ۔۔انگریزی ادب کے ریٹائرڈ استاد پروفیسر شبیر نیر گذشتہ دنوں انتقال کر گئے


گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ کے ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کے سابق سربراہ پروفیسر(ر) شبیر نیر صاحب گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ آپ نے ذکریا یونیورسٹی ملتان سے ایم اے انگلش کرنے کے بعد 1981 میں گورنمنٹ کالج بہاولنگر سے بطور لیکچرر انگلش ملازمت کا آغاز کیا تھا۔مئی 1982 میں ان کا تبادلہ گورنمنٹ کالج لیہ ہوگیا جہاں سے انہوں نے خود بھی گریجویشن تک تعلیم حاصل کی تھی۔اور پھر 2018 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک اسی کالج میں اپنی خدمات انجام دیتے رھے۔ ریٹائرمنٹ سے ایک سال قبل 2017 میں وہ گریڈ 20 میں پروفیسر کے عہدے پر پروموٹ ہوئے تھے۔ان کا کالج کے تجربہ کار اور مقبول ترین اساتذہ میں شمار ہوتا تھا۔ پاکستان کے معروف اینکر پرسن روف کلاسرا بھی گریجویشن تک ان کے سٹوڈنٹ رھے۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اگلی منزلیں آسان کرے ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین

Related posts

عدالت عالیہ  نے زلزلہ متاثرین کے لیے تنخواہوں سے کٹوتی کا آرڈر معطل کر دیا 

Ittehad

کل اٹک سے صادق آباد تک کالج اساتذہ جزوقتی تدریسی بائکاٹ کریں گے

Ittehad

پروفیسر ڈاکٹر رانا نعیم اشرف اور ڈاکٹر رانا تسلیم اشرف سے اظہار تعزیت

Ittehad

Leave a Comment