اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما اور پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر پروفیسر رائے اصغر علی کل رات مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً چھپن برس تھی تقریباً چھ ماہ قبل تکلیف کے باعث ٹیسٹ کروانے تو ان پہ منکشف ہوا کہ وہ کنگز کینسر میں مبتلا ہو چکے ہیں سرطان کا نام ہی نفسیاتی طور پر ہلا کے رکھ دیتا ہے صحت کیونکہ دیر سے شروع ہو ا ۔اس لیے کیمیائی تھراپی بھی کوئی اثر نہ کر سکی اور موت نے آ لیا ۔مرحوم ایک درویش صفت انسان تھے انہوں نے پس ماندگان میں یوہ ایک بیٹی اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑے ہیں وہ اقتصادیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر تھے اور اب گورنمنٹ کالج عارف والا میں تعینات تھے مگر سروس کا زیادہ تر انہوں نے گورنمنٹ کالج بہاولنگر میں گزارا اتحاد اساتذہ دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے