گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور کے اسلامیات کے پروفیسر محمد عارف کل بروز جمعہ صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے انہیں چند روزقبل ہارٹ اٹیک ہوا طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چند روز موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہے اورکل سلسلہ حیات ٹوٹ گیا ان کی عمر تقریباً ستاون برس تھی انہوں نے اپنے تدریسی کیریئر کا آغاز چھبیس نومبر انیس سو پچاسی سے کیا سروس کا زیادہ تر حصہ ایجوکیشن کالج میں گزارا ایجوکیشن کالج جب ایجوکیشن یونیورسٹی بن گیا تو ٹرانسفر ہو کر پہلے گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور اور پھرگورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور ا گئے یہاں آ کر گریڈ بیس میں ترقی پا کر پروفیسر آف اسلامیات بنے شریف النفس اور اپنی ذات میں گم رہنے والی شخصیت تھے اللہ ان کی مغفرت فرمائے ان کی نماز جنازہ آج چوبیس جولائی کو بعد از نماز ظہر ان کے رہائش گاہ کے قریب واپڈا ٹاؤن لاہور کی جناذگاہ میں ادا کی گئی جس میں ان کے عزیز و اقارب ۔اہل محلہ کے علاؤہ گورنمنٹ کالج آف سائنس اور گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کے اساتذہ کرام نے شرکت کی
previous post