2024 Latest News Obituary

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر حق نواز حجانہ اللہ کی رحمت میں چلے گئے

ان کی عمر تقریباً ترپن برس تھی وہ ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر تھے بطور ایڈہاک لیکچرر 1996 میں سروس شروع کی 2003 میں مستقل ہوئے اگست 2013 میں ترقی پائی اور اسسٹنٹ پروفیسر بنے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بلاک 17 میں اسسٹنٹ پروفیسر ریاضی تھے کہ انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا کچھ عرصہ ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان کا چارج بھی رہا

دو سال قبل علامات ظاہر ہونے پر تشخیص ہوئی تو پتہ چلا کہ برین ٹیومر ہے بہادر انسان تھے بیماری سے لڑتے رہے مگر کب تک آج بیماری جیت گئی ان کی نماز جنازہ کل صبح دس بجے سٹی گارڈن کالونی ڈیرہ غازی خان میں ادا کی جائے گی

ان کا تعلق اتحاد اساتذہ سے تھا بلاک نمبر 17 لوکل یونٹ کے صدر بھی رہے اللہ ان کی مغفرت فرمائے

ڈیرہ غازی خان ۔۔نامہ نگار ۔۔ڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر حق نواز حجانہ آج انتقال کر گئے مرحوم ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر تھے پہلے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بلاک 17 میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر کام کر رہے تھے کہ انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا اس پوزیشن میں کچھ عرصہ بطور ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان بھی کام کیا ان کی عمر تقریباً ترپن برس تھی اپریل 1971 میں ڈیرہ غازیخان میں پیدا ہوئے 1996 میں بطور ایڈہاک لیکچرر سروس کی شروعات کی 2003, میں مستقل ہوئے 2013 میں ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بنا دئیے گئے ہمیشہ اتحاد اساتذہ پاکستان کے رکن رہے اتحاد کے ٹکٹ پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج بلاک 17 لوکل یونٹ کے صدر بھی رہے کوئی دو سال قبل طبعیت خراب ہونے پر تشخیص کروائی تو پتہ چلا کہ دماغ میں رسولی ہے تکلیف میں تھے بہادر انسان تھے اس مہلک مرض سے لڑتے رہے لیکن بالآخر موت جیت گئی اتحاد اساتذہ کے ساتھی ان کی موت سے افسردہ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

Related posts

  پرنسپل ڈاکٹر مجاہد حسین بخآری کے ٹرانسفر آرڈرز واپس۔ بطور پرنسپل کام پر بحال 

Ittehad

سابق حکومت  کے ریٹائر منٹ رولز منسوخ۔۔ جبری ریٹائرمنٹ کی کمیٹیاں ختم کر دی گئیں 

Ittehad

اساتذہ کے بچوں اور معذور طالب علموں کے لیے وظائف 

Ittehad

Leave a Comment