2022 Latest News Obituary

راولپنڈی ۔۔۔ پروفیسر حامد کلیم گردے فیل ہونے کے سبب انتقال کر گئے

ان کی عمر تقریباً 53 برس تھی اور  2016سے ڈائلیسس پر تھے 

گورنمنٹ حشمت علی اسلامیہ کالج کے شعبہ ایجوکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر حافظ حامد کلیم قریشی گردے ناکارہ ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً 53 برس تھی کوئی پانچ برس قبل ان کو پشاپ کی تکلیف ہوئی ٹیسٹ کروانے پر پتہ چلا کہ گردے ناکارہ ہو چکے ہیں اور ان کے پاس دو راستے ہیں گردہ ٹرانسپلانٹ کروائیں یا پھر خون صفائی کے لیے ہفتہ وار کڈنی ڈائلیسس کرواتے رہیں وہ سیکنڈ آپشن کے طور پر ڈائلیسس کرواتے رہے اور اذیتیں برداشت کرنے رہے حتی کہ یہ عمل بھی اب بے کار ثابت ہونے لگا اور فاسد مادے خون میں جمع ہونے شروع ہو گئے اور وہ کل مورخہ 29 جنوری کو اللہ کو پیارے ہو گئے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ساتھ ہی یہ بھی دعا ہے کہ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے وہ انیس سو پچانوے کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرر ایجوکیشن بھرتی ہوئے ترقی پا کر دو ہزار بارہ میں اسسٹنٹ پروفیسر بنے اور کچھ ہی مہ بعد ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پانے ہی والے تھے مرحوم کا آبائی گاؤں جی ٹی روڈ لاہور پر روات کے قریب تھا ان کی نماز جنازہ وہاں کل سہ پہر ادا کی گئی اور انہیں سپرد خاک کر دیا گیا

Related posts

پنجاب یونیورسٹی نے کالجوں پر جگا ٹیکس عائد کر دیا ۔پرنسپلز کا الحاق ختم کر نے پر غور

Ittehad

گریڈ انیس میں ترقی پانے والے مرد اسسٹنٹ پروفیسر پوسٹنگ کے لیے اپنی ترجیحات ان لائن دیں

Ittehad

لٹریری فیسٹیول کے پہلے روز تین سیشن ہوئے پہلا مضامین ،،دوسرا  مکالمہ اور تیسرا مشاعرہ 

Ittehad

Leave a Comment