2024 College News Latest News Press Releases

ملتان ، مرکزی رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر عبد الغنی نیازی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے

انہوں نے پنجاب کے سات مختلف کالجوں میں تقریبا پینتیس برس تک فریضہ درس وتدریس سر انجام دیا آغاز سروس سے ہی اتحاد اساتذہ پاکستان سے وابستہ ہوگئے تعلیمی سرگرمیوں سے بھرپور انصاف کرنے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے حقوق کی بازیابی کے لیے چلائی جانے والی تحریکوں میں ہمیشہ ہراول دستے کا حصہ رہےان کی محکمہ تعلیم کے لیے اور اساتذہ کے لیے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے ان کی گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا

ملتان ۔۔نمائندہ خصوصی ۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان کے مرکزی رہنما اور گورنمنٹ کالج آف سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر عبد الغنی نیازی 35 سال تدریسی خدمات سر انجام دینے کے بعد 31 جنوری 2024 کومدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوگئے انہوں نے اپنے تدریسی سفر کی ابتدا سولہ جنوری 1989 کو گورنمنٹ سر سید کالج گجرات سے کیا اسی سال سولہ ستمبر کو ٹرانسفر کروا کر گورنمنٹ گریجویٹ کالج میاں چنوں چلے آئے تقریباً تین سال وہاں فرائض عمدگی سے انجام دئیے دس جولائی 1992 کو اسی ضلع میں مگر جائے رہائش کے نسبتاً قریب گورنمنٹ میونسپل کالج خانیوال میں تبدیلی کروا لی وہاں کچھ عرصہ قیام کے بعد اکیس مارچ 1994 کو گورنمنٹ عملدار حسین کالج ملتان ٹرانسفر کروا کر چلے آئے اس وقت تک وہ لیکچرر تھےبطور اسسٹنٹ پروفیسر یکم فروری 2010 کو ترقی دیکر انہیں گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج ملتان ایڈجسمنٹ کیا گیا 2017 میں انہیں ٹرانسفر کر کے گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان میں تعینات کر دیا گیا 2021 میں ٹرانسفر کر کے انہیں گورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان میں تعینات کر دیا گیا جہاں سے وہ 31 جنوری 2024 کو مدت ملازمت مکمل کر کے سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوگئے سروس کے آغاز سے ہی وہ اتحاد اساتذہ پاکستان سے وابستہ ہوگئے اور ان کا ذہنی رجحان انصاف کے لیے اور حقوق اساتذہ کی بازیابی کی جانب تھا اس پر استقامت سے ڈٹے رہے اور پوری سروس کے دوران حقوق کی بازیابی کے لیے چلائی جانے والی تحریکوں میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے اتحاد اساتذہ پاکستان ان کی معترف ہے اور خراچ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دعا گو ہے کہ وہ اچھی صحت کے ساتھ لمبی زندگی پائیں اور ہمارے دست وبازو رہیں

Related posts

گریڈ بیس میل کی نا مکمل سنیارٹی لسٹ جاری

Ittehad

حکومت پنجاب نے لین دین کے لیے پندرہ بینکوں کا اعلان کر دیا

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن میں 155 نئی خواتین لیکچررز کی تعیناتی

Ittehad

Leave a Comment