گورنمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر مشتہر اطلاع عام کے مطابق پنجاب کے پندرہ خواتین اور سات مردانہ کالجوں کے پرنسپلز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چکوال کی خالی آسامیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں خواہشمند خواتین و حضرات چودہ فروری تک ان لائن درخواستیں بھجوائیں ان کالجز میں پرنسپل کی پوسٹ کے لیے صرف ایسوسی ایٹ پروفیسر خواتین و حضرات درخواست دیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر چکوال کی آسامی کے لیے صرف اسسٹنٹ پروفیسر یا سنیر انسٹرکٹر کامرس درخواست دینے کے اہل ہیں کالجز کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ بوائز کالجز۔ 1– گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج فار بوائز لاہور کینٹ 2-گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ 3– گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ۔ 4- گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز پینسرہ جنھگ روڈ فیصل آباد 5-گورنمنٹ ڈگری کالج ماموں کانجن 6– گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز شور کوٹ 7– گورنمنٹ ڈگری کالج موروثی پور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ خواتین کالجز۔ 1– گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پھول نگر ضلع قصور 2– گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر 3– گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سیف آباد جنھگ روڈ فیصل آباد 4– گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج فیصل آباد 5– گورنمنٹ کالج برائے خواتین ستیانہ بنگلہ فیصل آباد 6– گورنمنٹ کالج برائے خواتین 117 جے بی ملت ٹاؤن فیصل آباد 7- گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد 8- گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلشن کالونی فیصل آباد 9–گورنمنٹ کالج برائے خواتین 153 آر بی ساہیاں وآلہ فیصل آباد 10–گورنمنٹ رائے عارف حسین کھرل گرلز ڈگری کالج 374 آر بی ارکھانہ بنگلہ فیصل آباد 11– گورنمنٹ کالج برائے خواتین 46 جی بی تحصیل سمندری ضلع فیصل آباد 12– گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جنھگ سٹی 13- گورنمنٹ کالج برائے خواتین شور کوٹ سٹی 14- گورنمنٹ کالج برائے خواتین کھاوا 15– گورنمنٹ کالج برائے خواتین منڈی شاہ جیونہ جنھگ