2025 HED News Latest News

پرنسپل سمیت ڈویژنل افسران کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت

لاہور ( خبر نگار) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی طرف سے ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپلز کے نام ایک ضروری خط ارسال کیا گیا ہے جس میں آج کل بارشوں اور دریاوں میں طغیانی سے سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ان کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے رابطہ رکھنے اور ان کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے انہیں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں وہ ضلعی انتظامیہ اور سیلاب سے بچاو میں مصروف ڈیپارٹمنٹ اور این ڈی ایم اے سے قریبی رابطہ رکھنے کی تلقین کی ہے انہیں حکم دیا گیا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لیے کالج کی سطح پر ٹیمیں ترتیب دیں نمایاں جگہوں پر تمام اہم ٹیلی فون نمبروں کی فہرستیں آویزاں کروانا ان کی زمہ داری ہوگی اپنے علاقے میں واقع خطرناک عمارتوں کی تشخیص کروائیں برقی آلات کی محفوظ تنصیب یقینی بنوائیں کسی بھی ایمر جینسی کی صورت میں 911 پر رابطہ کریں اور اپنے کاغذی ریکارڈ ،الات اور فرنیچر کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کروایں

Related posts

ری فیکیشن میں کٹوتیوں کا قانونی جواز فراہم کریں ۔عدالت کاحکم

Ittehad

ریٹائرڈ پرنسپل اصغر مال راولپنڈی پروفیسر سعید حسن جعفری انتقال کر گئے

Ittehad

پروفیسر جاوید باجوہ،چوہدری منیر ،چوہدری انور اور محترمہ عطیہ ممتاز وفات پا گئے

Ittehad

Leave a Comment