2025 HED News Latest News

پرنسپل کی رہائش گاہ ایک لیکچرر کو الاٹ کر دی گئی

یہ گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کے پرنسپل کی رہائش گاہ ڈاکٹر تحسین رزاق کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے سبب خالی ہوئی تھی قائم مقام پرنسپل کا استحقاق تھا کہ اپنے استعمال میں لائے یا اپنے کسی سینئر گریڈ بیس کے کاللج کے ساتھی کو الاٹ کر دے رولز یہی کہتے ہیں اور ہائیکورٹ کا بھی اس سلسلے میں فیصلہ بھی ہے مگر میرٹ عوام کے لیے ہے سیکریٹریٹ سے حکم آیا کہ لیکچرر کے حوالے کر دی جائے

لاہور ( نمائندہ خصوصی )ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری رضوان الحق نے سیکرٹری کے ایما پر ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کے پرنسپل کی خالی رہائش گاہ سیکرٹریٹ میں متعین سیکشن آفیسر کو جو عہدے کے لحاظ سے لیکچرر ہیں بابر خان گوندل کے نام الاٹ کر دی ہے یہ رہائش گاہ گریڈ بیس کے پرنسپل کے لیے مخصوص ہے اور رولز کے مطابق کسی کے مطابق سوائے پرنسپل کے کسی کو الاٹ نہیں ہو سکتی اور وہ بھی کالج کے باہر کے ملازم کو اس کی الاٹمنٹ اور بھی خلاف قانون اور عدالتی فیصلے کے برعکس ہے اس طرح کی ایک واقعہ پہلے بھی پیش آ چکا ہے جو عدالت میں گیا اور عدالت نے سماعت کے بعد فیصلے میں لکھا کہ کالج کے باہر کے کسی سرکاری ملازم کو اس کی الاٹمنٹ نہیں کی جا سکتی مگر سب جانتے بوجھتے ہوئے بھی اعلی حکام نہ کسی رول کی نہ کسی عدالتی فیصلے کی پروا کرتے ہیں من چاہیے بادشاہی فیصلے مسلط کر دیتے ہیں اب اہل دانش کو یہ فکر دامن گیر ہے کہ یہ لیکچرر کس گریڈ کا ہاوس رینٹ اپنی تنخواہ سے کٹوائے گا

Related posts

نو منتخب خواتین لیکچررز پاک سٹڈیز کے پہلے پوسٹنگ آرڈرز معطل  اٹھائیس اپریل کو اولیت کے لیے پھر طلب

Ittehad

لاہور ڈویژن کے29کالجوں میں84 سی ٹی ایز کی بھرتی

Ittehad

پروفیسر حق نواز حجانہ ڈائریکٹر کالجز کے عہدے پر بحال ۔چارج سنبھال لیا

Ittehad

Leave a Comment