2023 Latest News Press Releases

تحریک اساتذہ کے پروردہ عنڈہ ونگ کا صدراورسنئیر نائب صدر پر جسمانی تشدد

ان عناصر نے ایک طےشدہ منصوبے کے تحت بلا جواز منتخب صدر پپلا سرگودھا ڈویژن حافظرمضان کو زد وکوب کیا اور پوسٹ ڈاکٹریٹ و سینئر نائب صدر پپلا ڈاکٹر شیر محمد گوندل کے کپٹرے پھاڑ دئیے

پرنسپل انبالہ مسلم کالج سرگودھا نے ناخوشگوار واقع کی اطلاع ڈائریکٹر کالجز کو بھجوا دی ڈائریکٹر نے اعلی حکام کو غیر جانبدارانہ انکوائری اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا کے لیے لکھ دیا

جھگڑا دھونس دھندلی سے اپنے کالج کی ٹیم کو جتوانے سے شروع ہوا یوم آزادی کے سلسلے میں انبالہ کالج میں تقریبات منعقد ہو رہی تھیں گومل پرسن پروفیسر شاہد اسلام نے اصول کی نشاندھی کی کہ جس کالج کی ٹیم ہوگی اس کالج کے پروفیسر کو جج مقرر نہیں کیا جا سکتا مگر جھاوریاں کالج کے طارق وارثی اور ان کے حواری بضد تھے کہ ایسا نہیں مانتے اس پر پروفیسر  شاہد اسلام سے بدتمیزی کی اور گالیاں دیں صدر پپلا اور ڈاکٹر شیر گوندل نے ایسا کرنے اور تقریب خراب  کرنے سمجھانے بجھانے کی کوشش کی تو وہ ان پر بل پڑے انہیں زد و کوب کیا ننگی گالیاں دیں اور ڈاکٹر شیر محمد گوندل کے کپڑے پھاڈ دئیے

اتحاد اساتذہ پاکستان نے اعلی حکام سے غیر جانبدارانہ انکوئری کروانے تقریب خراب کرنے ،غیر مہذب اور ناشائستہ روئیے پر قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا پرنسپل اور ڈائریکٹر کالجز سرگودھا نے واقع کی رپورٹ اعلی حکام کو دی

پنجاب کے تمام  تعلیمی حلقوں کی جانب سے سرگودھا میں غنڈا  گردہ کی مذمت۔غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ 

سرگودھا۔۔نامہ نگار۔۔سرگودھا سے ہمارے نمائندے کے مطابق آج بتاریخ 12اگست 2023 ڈائریکٹوریٹ نے یوم آزادی کے سلسلے میں ڈویژن کے کالجز  کے طالب علموں کے مابین محتلف  فنون لطیفہ کے مقابلوں کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا جانا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے پطور مہمان خصوصی شرکت کرنا تھی ڈائریکٹر کالجز نے کالج کے پروفیسر شاہد اسلام کو اس تقریب کافوکل پرسن مقرر کیا تھا اصول و ضوابط بھی پہلے سے طے شدہ تھے جن میں ایک بنیادی اصول طے تھا کہ جن کالجز کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اس ایونٹ میں اس کالج کے پروفیسر کو جج نہ بنایا جائے گورنمنٹ کالج جھاوریاں کی ٹیم  ۔کیونکہ مقابلوں میں شریک تھی اس اصول کے کسی استاد کو جج نہیں بنایا جا سکتا تھا مگر صد افسوس کہ کچھ لوکوں کی ٹریننگ دھونس دھاندلی سے کام نکلوانے کی ہوئی ہے تنظیم اساتذہ کے پروفیسر طارق وارثی  ملک سہیل ،خالد محمود مدنی اور بابر محمود ایسے کاموں میں شہرت رکھتے ہیں انہوں نے پہلے اپنی  پسند کا جج مقرر کیے جاتے کے دباؤ ڈالا جب فوکل پرسن نہ مانے تو انہیں گالیاں دیں اور برا بھلا کہا صدر پپلا نے جب انہیں روکا تو ان پر بل پڑے  شائد یہ طے شدہ تھا  ڈاکٹر شیر محمد گوندل آگے ہوئے تو انہیں بھی زد و کوب کیا گالیاں دیں اور ان کے کپڑے پھاڈ دئیے سوشل میڈیا پر خبر چلی تو ہر طرف سے مذمت کی گئی تعلیمی حلقوں کی جانب سے یہ تک کہا گیا کہ اس غنڈا گردی پر سر شرم سے جھک گئے اتحاد اساتذہ پاکستان نے واقع کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے اور ذمہ داران کو سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس جیسے واقعات کو روکا جا سکے

Related posts

ایمبیسی سکول جبیل سعودی عرب کے پرنسپل کی ماورائے رولز زیادتیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔وفاقی محتسب 

Ittehad

انتقال پر ملال ۔۔۔۔ صدمات۔

Ittehad

گجرات،پے پروٹیکشن کے لئے اساتذہ کے وفد کی میاں عمران مسعود سے ملاقات

Ittehad

Leave a Comment