2024 General Notifications Latest News

اایک سو اکیاون خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقی برائے پروفیسر کا پری پی ایس بی اجلاس نو دسمبر کو ہوگا

سنیارٹی نمبر ایک تا 256 تک کی 151 خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے کیسز کی پری پی ایس بی /سیکروٹنی کمیٹی ون کا اجلاس نو دسمبر 2024 کو ہونا طے پایا ہے اجلاس سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے دفتر تاریخ مقررہ کو گیارہ بجے صبح منعقد ہوگا

لاہور( نمائندہ خصوصی ) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب نے آج نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ ون کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری سروسز کی زیر صدارت نو دسمبر 2024 کو منعقد ہوگا جس میں محکمہ سکول ایجوکیشن ،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور محکمہ ہائر ایجوکیشن کی 151 خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر کے گریڈ بیس کی ترقی کے کیسز پیش ہونگے اس پری پی ایس بی اجلاس میں صوبائی سلیکشن بورڈ میں پیش کرنے کے لیے کیسز کو حتمی شکل دے دی جائے گی

Related posts

ٹرانسفر کے بارے شکایات چھبیس ستمبر رات بارہ بجے سے قبل گوگل فارم پر دی جا سکیں گی

Ittehad

تعلیمی ادارے گیارہ جنوری کو تو نہیں کھلیں گے کھولنے بارئے اختلاف رائے ۔ کل فیصلہ ہوگا

Ittehad

ڈیفرڈ لیکچرر کے منٹس جاری ۔دو ہزار لیکچررز میں سولہ ترقی پا گئے

Ittehad

Leave a Comment