HED News Latest News

پنجاب پبلک سروس کمیشن: ملتوی کئے گئے انٹرویوز کا آغاز

لاہور۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ڈاکٹرز کی مختلف آسامیوں کے لئے ملتوی کئے گئے انٹرویوز کی بحالی کا اعلان کردیا ہے۔جن میں سے کچھ انٹرویوز آن لائن بھی ہوں گے۔ ڈاکٹرز کی مختلف اسامیوں کے لئے انٹرویوز 8 جون سے شروع ہوکر 12 جون تک جاری رہیں گے۔ملتان میں ہونے والے انٹرویوز آن لائن ہوں گے جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں میں پبلک سروس کمیشن کے دفاتر میں انٹرویو کا اہتمام ہے۔ تمام انٹرویو کمیٹیوں میں آٹھ امیدوار صبح 10:00 بجے جبکہ سات امیدوار دوپہر ساڑھے 12 بجے پیش ہو سکیں گے۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونیوالے امتحانات کے انٹرویوز کی بحالی کا اعلان کردیا، مراسلہ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر صرف دو اوقات کار میں پندرہ امیدواران کے انٹرویوز لیے جائیں گے، تمام انٹرویوز کمیٹیوں میں آٹھ امیدوار صبح 10 بجے جبکہ سات امیدوار دوپہر ساڑھے 12 بجے پیش ہو سکیں گے۔مراسلہ کے مطابق امیدوارن اور متعلقہ محکمہ کے نمائندوں کیلئے ماسک کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے، پبلک سروس کمیشن میں کام کرنیوالے افسران کے ماسک نہ پہننے کی صورت میں غیر حاضری لگا دی جائے گی، دفاتر میں سائلین کے داخلہ پر بھی مکمل پابندی عائد ہے جبکہ وزیٹرز صرف وزیٹر روم میں ملاقات کر سکیں گے، دفتر میں روزانہ صبح 8 سے 9 بجے ڈس انفیکشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ14 مارچ کو پنجاب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 24 مارچ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا ، تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے اور امتحانات ملتوی کردیئے گئے تھے۔

Related posts

تین تعلیمی بورڈز کے سیکرٹری اور ایک کے کنٹرولرکا ایڈیشنل چارج

Ittehad

سی ٹی آئیز کو معاہدے کے مطابق پوری تنخواہ ملے گی،وضاحتی مراسلہ جاری

Ittehad

برین ٹیومر۔۔پروفیسر عباس رضا بیگ کی جان لے گیا

Ittehad

2 comments

Abdul Hanan August 23, 2020 at 1:17 pm

This is a very important website for getting job update s.

Reply
Abdul Hanan August 23, 2020 at 1:19 pm

I have get job update through this website it is very informative.

Reply

Leave a Comment