Latest News Press Releases

پی پی ایل اے سرگودھا ڈویژن کے رہنمائوں کا میانوالی کے کالجز کا دورہ

مورخہ 17 ستمبر پیپلا سرگودھا ڈویژن کے وفد نے پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد رمضان کی قیادت میں ضلع میانوالی کے کالجز کا وزث کیا۔ صبحِ دس بجے گورنمنٹ گریجویٹ کالج میانوالی میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر ترقی پانے والے پروفیسر صاحبان کو مبارکباد دی اور کالج سٹاف سے ان کے مسائل کے حوالے سے ملاقات کی ۔ بعد میں وفد نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن پپلا ں کا دورہ کیا اور کالج سٹاف سے ملاقات کی۔ جس کے بعد پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج پپلاں ملک محمد ممتاز کی طرف سے پروموشن کی خوشی میں دعوت طعام میں شرکت کی اور کالج کے پرنسپل اور پروموٹ ھونے والے سٹاف ممبران کو مبارکباد دی ۔ آخر میں ضلع میانوالی کے پیپلا کے عہدیداران کے ساتھ اتحاد اساتزہ کا مشاورتی اجلاس ھوا جس میں اتحاد اساتذہ کے تنظیمی معاملات پر مفصل گفتگو کی گئی وفد میں پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد گوندل سینٔیر نائب صدر پیپلا سرگودھا ڈویژن ، پروفیسر طفیل احمد گوندل، پروفیسر مہر رب نواز لک، پروفیسر ملک فرخ رزاق اعوان اور ڈاکٹر خالد محمود ممبر پیلا کور کمیٹی شامل تھے

Related posts

پرائیویٹ ہاسٹل کی چھت گرنے سے گورنمنٹ صادق ۔یونیورسٹی کی دو سٹوڈنٹس جان بحق

Ittehad

بی اے،بی ایس سی،ایسوسی ایٹ ڈگری پہلا ان لائن امتحان اساتذہ و والدین مدد کریں

Ittehad

سیکرٹری لاہور بورڈ کا عارضی چارج اطہر منیر کے سپرد

Ittehad

Leave a Comment